17ستمبر کومیری سالگرہ ہوتی ہے، 16ستمبر کو ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردسالگرہ کے کیک کاٹتے ہیں، مبارکباد دیتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی ساتھیوں نے گھروں میں سالگرہ کے سلسلے میں پروگرام ترتیب دیے۔ 16ستمبر کوکراچی میں ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثارپہنوراورانورخان ترین سالگرہ کی ایک تقریب میں جانے کے لئے ایک ساتھ گھرسے نکلے ،انہیں راستے سے نامعلوم افراد نے اٹھالیا،آج کے دن تک ان کا کوئی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں، ان کے اغوا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تو ہائیکورٹ کے جج نے ان کی پٹیشن کی سماعت کی تاریخ 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس کے بعد ارجنٹ پٹیشن داخل کی تواس کی سماعت میں بھی جج نے 21 اکتوبر کی تاریخ کوتبدیل نہیں کیا۔
دنیا کے کونسے ملک میں ایساہوتا ہے ؟ قانون کے تحت گرفتارشخص کو24 گھنٹے کے اندر جج کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے ، اب یہ اتنے نثارپہنور اورانورترین کوکہاں رکھیں گے،ان کے ساتھ کیاکریں گے؟ یہ نثارپہنور اور انور خان ترین کامسئلہ نہیں ہے، یہ انصاف کا قتل ہے۔ جس ملک میں عدالتیں انصاف کاقتل کریں، اس کاحال کیا ہوگا؟
الطاف حسین
لندن میں 72 ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب
27، ستمبر 2025ئ