Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محبان پاکستان کی تنظیم نو کردی گئی ، شعیب خان آرگنائزر اورسلیم نصیر جوائنٹ آرگنائزرہوں گے


محبان پاکستان کی تنظیم نو کردی گئی ، شعیب خان آرگنائزر اورسلیم نصیر جوائنٹ آرگنائزرہوں گے
 Posted on: 8/9/2024 1

محبان پاکستان کی تنظیم نو کردی گئی ، شعیب خان آرگنائزر اورسلیم نصیر جوائنٹ آرگنائزرہوں گے 

 کفیل صدیقی ، حامدعلی، امتیاز ابرہیم الطافی،عبدالعزیزالرحمن اورحسیب یوسف زئی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے

  تنظیمِ نو کے فیصلے کااعلان رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے محبان پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا

یہ کمیٹی '' محبان پاکستان سعودی عرب آرگنائزنگ کمیٹی '' کہلائے گی ، کمیٹی کادائرہ کار صرف سعودی عرب ہوگا 

 قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق

لندن…9  اگست 2024ئ
 محبان پاکستان سعودی عرب کی تنظیم نو کردی گئی ہے جس کے مطابق شعیب خان محبان پاکستان سعودی عرب کے آرگنائزر اورسلیم نصیر جوائنٹ آرگنائزرہوں گے ۔ اس کے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی میں پانچ ارکان ہوں گے جن میں کفیل صدیقی ، حامدعلی،امتیازابرہیم الطافی،عبدالعزیزالرحمن اورحسیب یوسف زئی شامل ہیں ۔ تنظیمِ نو کے اس فیصلے کا اعلان آج ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے محبان پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ریاض، جدہ، ایسٹرن پروونس کے ساتھ ساتھ اومان اور بحرین سے تعلق رکھنے والے محبان پاکستان کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ یہ نئی آرگنائزنگ کمیٹی '' محبان پاکستان سعودی عرب آرگنائزنگ کمیٹی '' کہلائے گی ۔اس آرگنائزنگ کمیٹی کادائرہ کار صرف سعودی عرب ہوگا اوروہ صرف سعودی عرب کے صوبوں اورشہروں میں ہی تنظیمی کام کوفروغ دے گی۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بحرین ، کویت ، متحدہ عرب امارات اورمڈل ایسٹ کی دیگر ریاستوں میں محبان پاکستان کے علیحدہ علیحدہ یونٹ ہوں گے جوعلیحدہ یونٹ کے طورپر کام کریں گے اورہریونٹ براہ راست مرکز کو جوابدہ ہوگا ۔ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ 

کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کوان کی ذمہ داریوں پر مبارکبادپیش کی اوران سے کہاکہ کمیٹی کے ارکان باہمی مشاورت سے تنظیمی فیصلے کریں اورتنظیمی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے تحریکی کام کو پورے سعودی عرب میں منظم کریں۔ انہوں نے محبان پاکستان سعودی عرب کے تمام کارکنوں پر بھی ذوردیا کہ وہ نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ ملکرتحریک کواپنے اپنے علاقوں میں پھیلانے کے لئے کام کریں اور محبان پاکستان نے جس طرح ماضی میں ہرکٹھن وقت میں تحریکی جدوجہدمیں مثالی کرداراداکیا ہے اسی طرح اب بھی اسی جوش وجذبے کے ساتھ کریں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہدکوجاری رکھیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نئی آرگنائزنگ کمیٹی اورتمام کارکنوں کوان کی تنظیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ 


9/20/2024 4:57:37 PM