ایم کیوایم کے زیراہتمام شہیدکنوینر''شہیدانقلاب'' ڈاکٹرعمران فاروق کی 13ویںبرسی ہفتہ 16ستمبر کونہایت عقیدت واحترام سے منائی جائے گی
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں پاکستان اور اوورسیز یونٹوں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی اورشہیدکوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی رابطہ کمیٹی اوراوورسیزیونٹوں کے آرگنائزرزکے ہمراہ وڈیوبریفنگ میں اعلان
لندن… 13 ستمبر 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے شہیدکنوینر''شہیدانقلاب'' ڈاکٹرعمران فاروق کی 13ویںبرسی 16ستمبر کونہایت عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔اس بات کااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی اوراوورسیزیونٹوں کے آرگنائزرزکے ہمراہ لائیووڈیوبریفنگ میں کیا۔انہوںنے کہاکہ شہیدانقلاب کی برسی کے سلسلے میں ہفتہ 16ستمبر کو پاکستان اور اوورسیز یونٹوں میںقرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی اورشہیدکوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔