Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلا ف لندن میں جاری مقدمات کے سلسلے میں مالی معاونت کیلئے فنڈریزنگ شروع کردی گئی فنڈجمع کرنے کے سلسلے میں ایم کیوایم کے ویب ٹی وی '' میری آواز سنو '' کی جانب سے دو خصوصی '' ٹیلی تھون '' پروگرام کئے گئے


 ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلا ف لندن میں جاری مقدمات کے سلسلے میں مالی معاونت کیلئے فنڈریزنگ شروع کردی گئی فنڈجمع کرنے کے سلسلے میں ایم کیوایم کے ویب ٹی وی '' میری آواز سنو '' کی  جانب سے دو خصوصی '' ٹیلی تھون '' پروگرام  کئے گئے
 Posted on: 10/7/2021

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلا ف لندن میں جاری مقدمات کے سلسلے میں مالی معاونت کیلئے فنڈریزنگ شروع کردی گئی
فنڈجمع کرنے کے سلسلے میں ایم کیوایم کے ویب ٹی وی '' میری آواز سنو '' کی
 جانب سے دو خصوصی '' ٹیلی تھون '' پروگرام  کئے گئے
 اوورسیزیونٹوں اورپاکستان سے بھی بڑی تعدادمیں کارکنوں اور ہمدردوں نے جناب الطاف حسین کی مالی معاونت کیلئے عطیات جمع کرائے 
 فنڈ ریزنگ پروگرا م میں مجموعی طورپر62 ہزارڈالر کی رقم جمع ہوئی
 نوجوانوں کے ساتھ خواتین اوربچوں اوربچیوں نے بھی عطیات جمع کرائے
 بعض معصوم بچوں اوربچیوں نے اپنی جیب خرچ سے بھی عطیات جمع کرائے
 کارکنان اورہمدرد انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اوراوورسیزیونٹوں کے ذمہ داروںسے رابطے کرکے عطیات دے رہے ہیں
 بہت سے افراد قائدتحریک کے اکاؤنٹ میں براہ راست عطیات بھیج رہے ہیں 
مالی بحران کے باعث وکلاء کو بھاری فیسوں کی ادائیگی میں شدیددشواریوں کاسامنا ہے
 

لندن  … 7  اکتوبر 2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے خلا ف لندن میں جاری مقدمات کے کے سلسلے میں مالی معاونت کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے فنڈریزنگ شروع کردی گئی ہے ۔ فنڈجمع کرنے کے سلسلے میں ایم کیوایم کے ویب ٹی وی '' میری آواز سنو '' کی جانب سے اب تک دو خصوصی '' ٹیلی تھون '' پروگرام کئے جاچکے ہیں۔ اس سلسلے کا پہلا ٹیلی تھون ہفتہ 25ستمبر 2021ء کوجبکہ دوسرا ٹیلی تھون اتوار 3 اکتوبر 2021ء کو کیاگیا۔پہلے پروگرام میں 22 ہزار امریکی ڈالر کی رقم جمع ہوئی جبکہ 3اکتوبر کو ہونے والے دوسرے پروگرام میں 40 ہزارڈالر جمع ہوئے ۔ اس طرح ان دو فنڈ ریزنگ پروگرا م میں مجموعی طورپر62 ہزارڈالر کی رقم جمع ہوئی۔ یہ ٹیلی تھون سوشل میڈیاپر براہ راست نشر کئے گئے جنہیں ہزاروں افراد نے دیکھا ۔ کئی کئی گھنٹے جاری رہنے والے ان پروگراموں میں امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس ، پرتگال، ساؤتھ افریقہ اورپاکستان سے بڑی تعدادمیں کارکنوں اور ہمدردوں نے جناب الطاف حسین کی مالی معاونت کیلئے بھاری تعدادمیں عطیات جمع کرائے ۔ نوجوانوں کے ساتھ خواتین اوربچوں اوربچیوں نے بھی عطیات جمع کرائے۔ بعض معصوم بچوں اوربچیوں نے اپنی جیب خرچ سے عطیات جمع کرانے کااعلان کیا ۔ اس موقع پر عطیات جمع کرانے والے کارکنوں، نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں نے جناب الطاف حسین سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہارکیااوران کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔ ٹھیلی تھون میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید ، دیگراراکین رابطہ کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان، اوورسیز یونٹوںکے آرگنائزرز راورآرگنائزنگ کمیٹیوںکے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ جناب الطاف حسین کے خلاف لندن میںچلنے والے مقدمات ان کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ تحریک اورپوری قوم کے خلاف ہیں لہٰذا ان مقدمات کی پیروی کے سلسلے میں مالی معاونت کرناتحریک کے ہر کارکن اورقوم کے ہرفرد کافرض ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مقدمات کی پیروی کیلئے مالی عطیات جمع کرانے والے تمام کارکنوں ، ہمدردوں، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوںکا شکریہ اداکیااورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان ٹیلی تھون کے علاوہ بھی کارکنان اورہمدرد ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اوراوورسیزیونٹوں کے ذمہ داروںسے رابطے کرکے عطیات دے رہے ہیں۔ بہت سے افراد لندن میں جناب الطاف حسین کے اکاؤنٹ میں بھی براہ راست عطیات بھیج رہے ہیں تاکہ لندن میں چلنے والے مقدمات کی پیروی کے لئے وکلاء کی فیس ادا کی جاسکے۔ 
جناب الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کی جانب سے کئی بار یہ اعلان کیاجاچکاہے کہ تحریک شدیدمالی بحران کاشکار ہے جس کی وجہ سے مقدمات کی پیروی کے لئے وکلاء کی بھاری فیسوں کی ادائیگی میں شدیددشواریوںکاسامنا ہے ۔
٭٭٭٭٭


11/28/2021 5:37:12 AM