Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی عمرشریف مرحوم کی بیوہ زریں عمر سے فون پر تعزیت


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی عمرشریف مرحوم کی بیوہ زریں عمر سے فون پر تعزیت
 Posted on: 10/7/2021

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی عمرشریف مرحوم کی بیوہ زریں عمر سے فون پر تعزیت 
 عمرشریف سے میراقلبی اور روحانی رشتہ تھا، وہ میرے لئے فیملی ممبر کی حیثیت رکھتا تھا  
میراایک ایک ساتھی بھی عمر شریف سے محبت بہت کرتاتھا اوراس کے انتقال سے آج سبھی رنجیدہ ہیں۔ جناب الطاف حسین 
  عمر شریف کے چاہنے والے پوری دنیا میں ہیںلیکن وہ غریب ومظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن تھا ۔ الطاف حسین
عمرشریف کافن اوراس کانام ہمیشہ زندہ رہے گا۔الطاف حسین
 عمرشریف آپ سے بہت محبت کرتے تھے، آخری دم تک ان کے دل میں آپ  کیلئے محبت وعقیدت تھی۔عمرشریف مرحوم کی بیوہ محترمہ زریں عمر 

لندن  … 7  اکتوبر 2021ئ
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کامیڈی کنگ اورلیجنڈفنکار عمر شریف مرحوم کی بیوہ محترمہ زریں عمر سے فون پر تعزیت کی ۔مرحوم کی بیوہ سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمرشریف سے میراقلبی اور روحانی رشتہ تھا، وہ میرے لئے فیملی ممبر کی حیثیت رکھتاتھا۔ اس کے جانے سے مجھے ذاتی طورپربہت صدمہ پہنچا ہے ۔میراایک ایک ساتھی بھی عمر شریف سے محبت بہت کرتا تھا اوراس کے انتقال سے آج سبھی رنجیدہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے عمر شریف مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمرشریف کے چاہنے والے پوری دنیا میں ہیںلیکن وہ غریب ومظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن تھا ۔ عمر شریف نے اپنے فن کے ذریعے عوام کیلئے جوکام کیا، اس کافن اوراس کانام ہمیشہ زندہ رہے گا۔عمرشریف مرحوم کی بیوہ محترمہ زریں عمرنے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمرشریف آپ سے بہت محبت کرتے تھے، آپ سے عقیدت رکھتے تھے اورآخری دم تک آپ کیلئے ان کے دل میں وہی محبت وعقیدت تھی۔ جناب الطاف حسین نے محترمہ زریں عمرسے کہاکہ میں اور میرے تمام ساتھی آپ اورعمرشریف کی پوری فیملی اورخاندان کے تمام افراد سے تعزیت کرتے ہیں۔ ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ عمر شریف مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے درجات بلندفرمائے اورتمام لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔
٭٭٭٭٭



11/28/2021 6:37:21 AM