Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم حیدرآبادزون کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات احمد کو بازیاب کرایا جائے۔


 ایم کیوایم حیدرآبادزون کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات احمد کو بازیاب کرایا جائے۔
 Posted on: 9/29/2026

ایم کیوایم حیدرآبادزون کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات احمد کو بازیاب کرایا جائے۔ 
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینرز قاسم علی رضا، شاہدرضا، ریحان عبادت، عاطف شمیم اوراراکین رابطہ کمیٹی کا فیلڈ مارشل عاصم منیرسے مطالبہ

لندن ……29  ستمبر 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینرز قاسم علی رضا، شاہدرضا، ریحان عبادت، عاطف شمیم اوراراکین رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیرسے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم حیدرآبادزون کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات احمد کو بازیاب کرایاجائے۔ عبدالمجیدبھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات احمد ایک جھوٹی ایف آئی آرکے سلسلے میں 22 مئی 2026ء کو حیدرآبادسینٹرل جیل کے احاطے میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوئے تھے،عدالت میں پیشی کے بعد انہیں جیل کے احاطے سے ہی پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کرلیا۔ عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات احمد کی غیرقانونی حراست اورجبری گمشدگی کوچارماہ سے زیادہ ہوچکے ہیں لیکن آج تک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، تینوں کارکنوں کو لاپتہ کئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پٹیشن بھی دائر ہے لیکن اب تک عدالت سے بھی انصاف نہیں مل سکا۔ یہ جبری گمشدگی آئین وقانون کے خلاف عمل اور سراسرظلم ہے۔رابطہ کمیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اور حسنات احمد کوفی الفوربازیاب کرایاجائے۔اس کے ساتھ ساتھ جیلوں میں حیدرآبادجیل میں جھوٹے مقدمات اسیرکارکنوں کوبھی رہا کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اور حسنات احمد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں
 
٭٭٭٭٭


10/4/2026 7:24:49 AM