Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گیا ہے۔ الطاف حسین
Posted on: 7/31/2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گیا ہے۔ الطاف حسین
#مزاحمت_سے_انقلاب_آئے_گا
#RightsMovementAJK
#Kashmir
پاکستان کی حکومتیں اورتمام سیاسی وعسکری حکمراں آزادکشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قرار دیتے آئے ہیں، کشمیرکے عوام کو ” کشمیربنے گا پاکستان“ کے نعرے بھی دیے گئے، کشمیریوں کواپنے مفادات کے لئے استعمال کیا گیا لیکن جب سے آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے بنیادی حقوق مانگنا شروع کئے ہیں توانہیں حقوق دینے کےبجائے گولیاں ماری جارہی ہیں، راولاکوٹ، میرپور اور آزاد کشمیر کے دیگرعلاقوں میں کشمیریوں پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، پرامن احتجاج کرنے پر راولاکوٹ، میرپور کے ساتھ ساتھ اب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اورلاہورمیں بھی کشمیریوں نےپرامن احتجاج کیا تو وہاں بھی کشمیریوں کولاٹھی چارج، آنسو گیس، فائرنگ اورطاقت کے ذریعے کچلا گیا، اپنے حقوق مانگنے والے کشمیریوں کو گولیاں مارکر، ان کا خون بہایا گیا، پاکستان کی شہ رگ کوزخمی کیا گیا، ریاستی مظالم کی وجہ سے اب تک 100 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں، اگر کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو اصولی طورپرپورے پاکستان کو کشمیر کے دکھ اوردرد کو محسوس کرنا چاہیے تھا لیکن افسوس کہ پاکستان میں کشمیر کی صورتحال پر خاموشی ہے، کوئی کشمیرکے دکھ کومحسوس نہیں کررہا ہے اور وہاں حالات زندگی نارمل ہیں۔ آزاد کشمیرکوشہ رگ قراردیا جاتا ہے لیکن اپنا حق مانگنے پر ریاست کشمیر میں معصوم وبے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر، انہیں مظالم کا نشانہ بنا کراوران کاخون بہا کراس شہ رگ کوکاٹ دیا گیا ہے، اب کشمیر شہ رگ نہیں رہا، پاکستان کی فورسزنے کشمیریوں کو گولیاں مارکر، ان کامحاصرہ کرکے،ان کاخون بہاکر اس شہ رگ کو خود ہی اپنے سے کاٹ کر رکھ دیا ہے، اسے اپنے سے جدا کردیا ہے، لہٰذا اب کشمیریوں پر ظلم کرنے والے وہاں سے اپنا بوریا بسترگول کرلیں اورکشمیر کا مستقبل کشمیریوں پرچھوڑدیاجائے، اس کافیصلہ وہی کریں گے۔ میں ظلم کانشانہ بننے والے کشمیریوں سے کہتاہوں کہ آپ کے زخموں اوردکھ درد کو صرف الطاف حسین سمجھ سکتا ہے، ہمارے بزرگ جنہوں نے قیام پاکستان کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی،جب وہ 1947ء میں پاکستان کے لئے اپناسب کچھ چھوڑ کر ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے لیکن ان کے ساتھ حق تلفیاں کی گئیں، جب ہم نے ایم کیوایم بناکر ان ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے خلاف جدوجہد شروع کی توہمارے خلاف 19جون 1992ء کوفوجی ا ٓپریشن شروع کردیا گیا، ہمارے خون سے ہولی کھیلی گئی، ہمارے ہزاروں معصوم وبے گناہ ساتھیوں کو سفاکی سے شہیدکردیا گیا، لیکن افسوس کہ اس وقت پنجاب اور کشمیر سمیت پورے ملک نے ہم پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند نہیں کی بلکہ اس ظلم کی حمایت کی۔ ہماری دعاہے کہ کشمیریوں یا کسی بھی قوم پر وہ ظلم نہ ہو جو مہاجروں پر ڈھایاگیا۔ میں کشمیریوں کے لئے برسوں سے آوازاٹھاتا رہا ہوں، آج بھی اٹھارہا ہوں اور اٹھاتا رہوں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ کشمیریوں کوان کاحق ملنا چاہیے اوران کے خلاف طاقت کااستعمال بند ہونا چاہیے۔ میں کشمیریوں سے بھی کہوں گا کہ ان مظالم کی وجہ سے مایوس نہ ہوں بلکہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں۔ میں کشمیری جین زی اورتمام نوجوانوں سے کہوں گا کہ وہ کاکروچ پارٹی کے نوجوانوں سے کی مثال سامنے رکھیں اورتمام مشکل حالات کے باوجود اپنی جدوجہدکوجاری رکھیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 439 ویں فکری نشست سے خطاب 31 جولائی 2026ء
8/15/2026 12:32:07 PM
پاکستان میں جھوٹ، مکروفریب، منافقت، چوری چکاری، بے ایمانی،دھوکہ بازی
...
12 Aug 2026
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالی
...
12 Aug 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us