Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دیکھ کرکشمیری عوام ” کشمیربنے گا پاکستان“ کا نعرہ کیسے لگائیں گے؟ الطاف حسین


  کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دیکھ کرکشمیری عوام ” کشمیربنے گا پاکستان“ کا نعرہ کیسے لگائیں گے؟  الطاف حسین
 Posted on: 6/15/2026

 کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دیکھ کرکشمیری عوام ” کشمیربنے گا پاکستان“ کا نعرہ کیسے لگائیں گے؟  الطاف حسین

لندن……16جون2026ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیرمیں کشمیریوں کوان کا حق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں،یہ ظلم دیکھ کرکشمیری عوام ”کشمیربنے گا پاکستان“کا نعرہ کیسے لگائیں گے؟۔ انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم کی طلبہ تنظیم APMSO  (آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن) کے 48  ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔
 جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی کشمیر پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فو ج نے ماضی میں کشمیریوں کے نام پر دنیابھر سے کھربوں ڈالر وصول کئے، مذہبی جماعتوں نے کشمیریوں کے لئے کیمپ لگا کر عوام سے چندے لئے، اربوں روپے جمع کئے، کشمیری عوام کو نعرہ دیاگیا کہ”کشمیربنے گا پاکستان“ لیکن آج 80سال ہوگئے،کشمیریوں کو ان کاحق نہیں دیا گیا، کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، لیکن جب انہو ں نے اپناحق مانگا توکشمیریوں کوغدار کہا جارہا ہے اور کشمیریوں کی تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کوانڈین ایجنٹ قراردیا جارہا ہے۔
 جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب ہم نے مہاجروں کے حقوق کی بات کی، کرپٹ فوجی جرنیلوں کے خلاف آوازاٹھائی، توپنجابیوں،پشتونوں، کشمیریوں، سب نے کہاالطاف حسین غدار ہے، الطاف حسین غداری کے ان الزامات پر صبرکرتارہا، پھرجس نے پاکستان میں اپنے حق کی بات کی اسے انڈین ایجنٹ کہاگیا،اب کشمیریوں نے حق مانگاتوانہیں بھی غدارقراردے دیاگیا۔ وہ اپنے حق کے لئے احتجاج کررہے ہیں توکشمیری عوام پر فوج کشی کی جارہی ہے۔پورے کشمیرخصوصاًراولاکوٹ میں رینجرز اور پولیس نے گھروں میں گھس کرلوٹ مار کی، دکانوں کولوٹا، پرامن مظاہرین پر اسٹیٹ فائرنگ کی،کتنے ہی کشمیری شہید کئے گئے، انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ کشمیرمیں صرف ہی مرد ہی شہید نہیں ہوئے بلکہ چھوٹے چھوٹے بچے تک شہید ہوئے۔ جناب الطاف حسین نے ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کیایہ ظلم وستم دیکھ کرکوئی کشمیری پاکستان میں شامل ہوناچاہے گا؟ کل تک کشمیر ی پاکستان کاساتھ دیتے تھے، اس کے لئے جانیں دیتے تھے، ”کشمیر بنے گا پاکستان“ نعرے لگاتے تھے،لیکن آج  انہیں ان کاحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جارہی ہیں، پھر”کشمیربنے گاپاکستان“کا نعرہ کیسے لگے گا؟ کشمیری اب یہ نعرہ لگانانہیں چاہتے،اب وہ کسی کاحصہ بننا نہیں چاہتے بلکہ آزاد اورخودمختار ریاست کشمیر چاہتے ہیں۔ میراکشمیریوں کویہی پیغام ہے کہ وہ اپنی بہن بیٹیوں کی عزت وناموس کے لئے کسی کاحصہ بننے کے بجائے آزادوخودمختارکشمیربنائیں۔
 الطاف حسین نے کہاکہ انہوں نے کشمیریوں کی ہمیشہ حمایت کی، آج پھر کشمیری عوا م کو یقین دلاتاہوں کہ جب تک الطا ف حسین کی جان میں جان ہے وہ کشمیریو ں کی حمایت کرتارہے گااورعمل کے میدان میں کشمیریوں کے لئے جوکرسکتاہے،کرتارہے گا۔ 
جناب الطاف حسین نے پاکستان کی حکومت اور فوج کے جرنیلوں سے کہاکہ وہ ہوشمندی سے لیں، کشمیریوں پر ظلم بند کریں اوراس بات کوسمجھیں کہ جہاں عوام پر حق مانگنے پر ظلم وستم ڈھایاجائے، وہاں کاجغرافیہ تبدیل ہوجاتا ہے۔انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیرصاحب کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ امریکہ اورایران میں ثالثی کرارہے ہیں،لیکن پاکستان میں عوام کے ساتھ مفاہمت کے بجائے ان پر ظلم ہورہاہے، بلوچوں پر ظلم ہورہاہے، پشتونوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی سے ہمدردی رکھنے والوں کوانتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے، عمران خان کوقید میں رکھاگیا، گلگت  بلتستان میں محرومیاں ہیں، سندھ میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، مہاجروں کوریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،یہ عمل نفرتوں کی آگ پر مزید تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔ خدارا یہ ظلم بندکرایاجائے۔



6/16/2026 1:43:47 PM