ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین اور اراکین رابطہ کمیٹی نے واسع جلیل
کوایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت پر مبارکبادپیش کی
لندن…24 مئی 2026ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی اراکین رابطہ کمیٹی نے واسع جلیل کوایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے بعد جناب الطاف حسین نے واسع جلیل سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر '' ویلکم بیک '' کہتے ہوئے کہاکہ تمہاری شمولیت تحریک کے لئے نیک شگون ثابت ہو، اللہ تمہیں صحت وتندرستی عطافرمائے،بچوں کی خوشیاںدکھائے ، تمہیں ثابت قدم رکھے اورتم تحریک کے لئے ایک مضبوط ستون ثابت ہو۔
یقینا ہمت سے ہمت جنم لیتی ہے ، بہادری سے بہادری جنم لیتی ہے ،آج تم نے ہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کااعلان کیا، تمہارے اس قدم سے دوسرے لوگوںمیںبھی ہمت پیدا ہوگی۔
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی فرداًفرداً واسع جلیل کوان کی تحریک میں دوبارہ شمولیت پر مبارکباد پیش کی ۔جناب الطاف حسین نے پریس کانفرنس کے بہترین انتظامات کرنے پر ہیوسٹن چیپٹر کے ذمہ داران وکارکنان اورپریس کانفرنس کولائیونشرکرنے والے سوشل میڈیاٹیم کے ارکان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔