ایم کیوایم اوورسیزجرمنی یونٹ کی 7 رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی
احسن ظفر سینٹرل آرگنائزر اور اسماعیل خالق جوائنٹ آرگنائزرہوں گے
لندن……15 اپریل 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ایم کیوایم اوورسیزجرمنی یونٹ کی 7 رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری کردہ رابطہ کمیٹی کے سرکلر کے مطابق تحریک کے سینئررکن احسن ظفر ایم کیوایم جرمنی کے سینٹرل آرگنائزر اور اسماعیل خالق جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرہوں گے۔ جبکہ بابر انیس، سجاد احمد، سید کاظم، حسیب احمداورایاز الحسن آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم جرمنی کی آرگنائزنگ کمیٹی کی توثیق کردی ہے۔