ایم کیوایم لیبرڈویژن کے یوم تاسیس پر بانی وقائدجناب الطاف حسین کا
لیبرڈویژن کے ایک ایک کارکن کو سلام تحسین
لندن…28فروری 2026ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے یوم تاسیس پر لیبر ڈویژن کے کارکنوںسمیت تحریک کے تمام کارکنوں کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد میںلیبرڈویژن کاکردار اہمیت کاحامل ہے جس سے وابستہ کارکنوں نے اپنے اپنے اداروںمیں محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ نامساعد حالات میں بھی تحریک کی جدوجہدکوآگے بڑھانے کے لئے مثالی کردار اداکیاہے ۔جس پر میں لیبرڈویژن کے ایک ایک کارکن کودل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کرتاہوں اورامیدکرتاہوں کہ ایم کیوایم لیبرڈویژن کے کارکنان اسی طرح تحریک کی جدوجہد کوجاری رکھنے کے لئے اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔