Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے وہ نہایت افسوسناک ہے


تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے وہ نہایت افسوسناک ہے
 Posted on: 10/17/2025

تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے وہ نہایت افسوسناک ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے سوشل میڈیا پرمختلف دعوے کئے جارہے ہیں ، تحریک لبیک کے سربراہ سعدرضوی اوران کے بھائی انس رضوی کے بارے میں بھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آرہی ہے کہ وہ کہاں ہیں ۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤ ن کرتے ہوئے کئی مساجد اورمدارس کوبھی سیل کردیا ہے ۔ اب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔
میں سمجھتاہوں کہ گرفتاریوں اورچھاپوں کے ساتھ ساتھ مساجد اورمدارس پر تالے لگانے کاعمل کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔ اس عمل سے لوگوں میں یہ سوچ بھی پیدا ہورہی ہے کہ ایک مخصوص مسلک کے ماننے والوں کی مساجد اورمدارس پر تالے لگائے جارہے ہیں ۔ 
میں حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ خدارا مساجد اورمدرسوں پر تالے لگانا بند کریں اورجن مساجد اور مدارس کوسیل کیا گیا ہے اس کے تالے کھولے جائیں۔ 
میں تمام مسالک کے ماننے والے عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپس میں اتحاد وبھائی چارہ اورہم آہنگی برقراررکھیں۔

الطاف حسین 



10/18/2025 9:21:11 PM