Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا سرے سے کوئی ذکر ہی نہیں ہے آپ نے اس کو کیسے قبول کرلیا؟


 وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا سرے سے کوئی ذکر ہی نہیں ہے آپ نے اس کو کیسے قبول کرلیا؟
 Posted on: 10/2/2025

وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا سرے سے کوئی ذکر ہی نہیں ہے آپ نے اس کو کیسے قبول کرلیا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لندن ۔ 2،اکتوبر 2025ء پاکستان کے موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے امریکہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی کی خاطر غزہ میں امن کیلئے اُن کے پیش کردہ 20نکاتی ایجنڈے کے باقاعدہ اعلان سے پہلے ہی ڈھول تاشے لیکر خوشی میں خوب شادیانے بجاکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردست خراج تحسین پیش کرڈالا مگر جب دیگر اسلامی ممالک نے اِس 20نکاتی امن منصوبے پر اعتراضات اُٹھائے تو بڑی ہی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے شور مچانے لگے کہ اسرائیل اور فلسطین کے دیرینہ تنازع کے حل کیلئے یہ وہ امن منصوبہ نہیں ہے جو ہمیں دکھایا گیا تھا۔ یہاں میرا سوال یہ ہے کہ جناب ِ وزیراعظم آپ قوم کو جواب دیں کہ 20نکاتی امن منصوبے کے باقاعدہ اعلان سے پہلے ہی آپ نے اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شان میں قصیدہ گوئی کا ارتکاب کیوں کیا تھا؟ میرا سوال یہ بھی ہے کہ جس 20نکاتی امن منصوبے میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا سرے سے کوئی ذکر ہی نہیں ہے آپ نے اس کو کیسے قبول کرلیا؟ غزہ کے مستقبل کے بارے میں ایک ایسا معاہدہ جس میں تنازعے کے اصل فریق یعنی فلسطینیوں کے کسی نمائندے کی شمولیت نہیں ہے آپ نے اس کی حمایت کیسے کردی؟ قوم آپ سے ان سوالات کے جوابات چاہتی ہے۔ الطاف حسین

10/6/2025 2:13:49 PM