قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
…………………………
صدرڈونلڈ ٹرمپ :
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف صاحب! آپ بتائیں کہ آپ کو میرا 20 نکاتی امن منصوبہ قبول ہے؟
وزیراعظم شہبازشریف:
صدر ڈونلڈ ٹرمپ صاحب! جناب عالی ! جب فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب نے اسےقبول کرلیا ہےتو میں کیسے انکار کرسکتاہوں۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ :
وزیراعظم شہبازشریف صاحب! آپ خود اپنے منہ سے کہیں کہ آپ کوقبول ہے یانہیں؟
وزیراعظم شہبازشریف:
جناب عالی ڈونلڈ ٹرمپ صاحب! بالکل قبول ہے۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ : آپ کوقبول ہے؟
وزیراعظم شہبازشریف: جناب عالی قبول ہے۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ : آپ کوقبول ہے؟
وزیراعظم شہبازشریف: جناب عالی قبول ہے۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ :
چلیں بھئی سب کومبارک ہو۔ چلو جلدی سے چھوہارے بانٹو۔
شرکائے محفل :
مبارک ہو…مبارک ہو…مبارک ہو