Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کوبچانے کے لئے پنجاب میں بیداری بہت ضروری ہے، اہل پنجاب کوآگے آنا ہوگا اورکراچی ، سندھ ،بلوچستان ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورپورے ملک میں جہاں جہاں ظلم کیاجارہاہے اس ظلم کو ظلم کہنا ہوگا۔


 پاکستان کوبچانے کے لئے پنجاب میں بیداری بہت ضروری ہے، اہل پنجاب کوآگے آنا ہوگا اورکراچی ، سندھ ،بلوچستان ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت  بلتستان اورپورے ملک میں جہاں جہاں ظلم کیاجارہاہے اس ظلم کو ظلم کہنا ہوگا۔
 Posted on: 9/28/2025

پاکستان کوبچانے کے لئے پنجاب میں بیداری بہت ضروری ہے، اہل پنجاب کوآگے آنا ہوگا اورکراچی ، سندھ ،بلوچستان ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت  بلتستان اورپورے ملک میں جہاں جہاں ظلم کیاجارہاہے اس ظلم کو ظلم کہنا ہوگا۔ 1992ء میں جب ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن جاری تھا، اس کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا تھا،انہیں جیلوں سے نکال نکال کرہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگے ہوئے کارکنوں کوسفاکی سے گولیاں مار مارکرشہید کیاجاتا تھااوراسے پولیس مقابلہ قراردیاجاتاتھا،اخبارات میں شہ سرخیال لگتی تھیں کہ ایم کیوایم کے دہشت گردمارے گئے توپنجاب کے لوگ خوش ہوتے تھے ، تالیاں بجاتے تھے کہ ایم کیوایم والے ملک دشمن ہیں، ان کوماراجارہاہے بہت اچھاہے۔ میں اللہ سے دعاکرتاتھاکہ اے اللہ کچھ ایساکردے کہ پنجاب کے لوگوں کی آنکھیں کھلیں اور وہ حقائق کوسمجھ سکیں۔ خدا نے ایسا کیا کہ جب 8مئی کوعمران خان کوعدالت کے کمرے سے گرفتارکیا گیا اور9مئی کے واقعات کے بعد پنجاب بھرمیں جب پی ٹی آئی والوں کی گرفتاریاں کی گئیں اوران کے خلاف 9مئی کے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے تو انہیں فوج کی ایجنسیوں کی زیادتیوں کااحساس ہوا اوراب پنجاب اور پختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد ٹک ٹاک پر آکرمجھ سے معذرت کرتے ہیں اورکہتے ہیں کہ الطاف بھائی ہمیں آپ کے خلاف بہت گمراہ کیاگیاتھا، ہم آپ سے شرمندہ ہیں ۔ 
9مئی کاواقعہ ، اہل پنجاب کے لئے قدرت کی طر ف سے ایک سبق ہے۔ اگر9مئی کے واقعے سے پنجاب کے تمام لوگ بیدار نہیں ہوئے اوریہ عدالتیں جواس وقت بوٹوں تلے دبی ہوئی ہیں،انہیں آزاد کرنے کے لئے باہرنہیں نکلے تویہ باقیماندہ ملک ٹوٹ جائے گا۔ اگرملک کوقائم رکھناہے توعمران خان کورہاکرناہوگا، بلوچ لاپتہ افراد اورتمام لاپتہ افراد کوبازیاب کرناہوگا،کے پی کے میں ڈرون حملوں کاتواترکے ساتھ بمباری کاسلسلہ بند کرناہوگا۔ 
پاکستان کوقائم رکھناہے تو 8 فروری 2024ء کے الیکشن کوکالعدم قراردیکر ری الیکشن کرانے ہوں گے اوریہ نہیں کہ عمران خان کوجیل میں رکھ کرالیکشن کرائیں، جیل کے تالے توڑنے ہوں گے،تمام سیاسی قیدی چھوڑنے ہوں گے، لاپتہ افراد کوبازیاب کرناہوگا، عوام کی حقیقی حمایت رکھنے والی تمام جماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، آزادانہ ماحول میں کرائے گئے الیکشن میں عوام جس کوووٹ دیں اسے حکومت بنانے کی اجازت دینی ہوگی۔اگر فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے اورآئین وقانون کے تحت قائم ہونے والی منتخب حکومت کے ماتحت ہوتو پھر فوج ہمیں بھی بہت پیاری ہوگی اورپھر ملک میں امن واستحکام ہوگا اور ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت قائم ہوگی۔ 
جب عدالتیں بھی اگرانصاف فراہم نہیں کریں گی توپاکستان میں انصاف کانظام کیسے قائم ہوگا؟ جس ملک میں انصاف کانظام قائم نہیں ہوتا تووہ ملک کبھی قائم نہیں رہتے اورپارہ پارہ ہوجایاکرتے ہیں۔ پاکستان کواگرقائم رکھناہے توملک میں انصاف کانظام قائم کرناہوگا، سب کوبرابرکاشہری سمجھناہوگا اور حق مانگنے والوںکوانصاف دیناہوگا، 
بلوچوں کی بغاوت ایک ہی صورت میں ختم ہوسکتی ہے کہ لاپتہ بلوچوں کوبازیاب کرایاجائے اور بلوچستان کی تمام تر معدنیات پر بلوچ عوام کے حق کو تسلیم کیاجائے ، اسی 
طریقے سے خیبرپختونخواکی معدنیات پر خیبرپختونخواکاحق تسلیم کیاجائے، پنجاب کی معدنیات پرپنجاب کے عوام کاحق ہے ،سندھ کی معدنیات پر سندھ کے عوام کاحق ہے۔ انصاف کانظام قائم کیجئے۔ یادرکھئے سب آپ کی واہ واہ کریں گے، پاکستان خوشحال ہوگا، پاکستان مضبوط ہوگا، ہرآدمی چین سے سوئے گا، چین سے اٹھے گا، جگہ جگہ پیار کے نغمے ہوں گے، سب ملکے گائیں گے، ہم ایک ہیں…ہم ایک ہیں…ہم ایک ہیں۔ 

الطاف حسین 
لندن میں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب
27ستمبر2025ئ



9/29/2025 7:42:00 AM