Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے مرکزی ذمہ داران سے رابطہ کیا


نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے مرکزی ذمہ داران سے رابطہ کیا
 Posted on: 9/22/2025

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے ایم کیوایم کے لاپتہ رہنماؤں نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے مرکزی ذمہ داران سے رابطہ کیااورانہیں نثارپنہور اورانورترین کی جبری گمشدگی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اوربتایا کہ نثارپہنور اورانورترین کولاپتہ کئے سات روز ہوچکے ہیں اوراب تک انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیااورنہ ہی ان کے اہل خانہ کوان کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ بہت پریشان ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے ان سے درخواست کی کہ  نثارپہنور اور انورترین کولاپتہ کیا جانا سراسرانسانی حقو ق کامعاملہ ہے لہٰذا ہیومن رائٹس کمیشن اس سلسلے میں اپنے پلیٹ فارم سے آوازاٹھائے ۔
 کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے نثارپہنورکے صاحبزادے محسن پہنورانورترین کی اہلیہ اورصاحبزادی سے بھی رابطہ کیااورانہیں نثارپنہور اورانورخان ترین کی بازیابی کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیااورانہیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران بانی وقائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر نثارپہنوراورانورترین سمیت تمام لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ اہل خانہ نے ایم کیوایم کی کوششوں پراپنے اطمینان کااظہارکیا۔ 


9/25/2025 12:30:53 AM