پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔الطاف حسین
پیپلزپارٹی نے مہاجروں پر بہت ظلم کرلیا، اب مہاجروں پراس کاظلم وجبر اور متعصبانہ سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا
سندھ کسی ایک قوم یالسانی اکائی کا نہیں، سندھ دو لسانی صوبہ ہے،
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر پیپلزپارٹی کے ڈاکوراج اورمہاجروں پر ظلم بند کرائیں
………………………………
سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی شکل میں ڈاکو راج قائم ہے جو اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے سندھ کونہایت بیدردی اورسفاکی سے لوٹ رہاہے، اسے دونوں ہاتھوںسے نوچ نوچ کر کھارہا ہے۔ زرداری مافیا کاکرپٹ ''سسٹم ''سندھ میں مادرپدرآزاد ہوگیاہے، صوبے کے ہرشعبے میں کرپشن اور لوٹ مارکابازارگرم ہے، کسی بھی محکمے میں زرداری سسٹم کو کروڑوں روپے کی رشوت دیے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا۔ زرداری مافیا کے کرپٹ ''سسٹم '' نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کرپشن کا سب سے بڑا اڈہ بنا دیا ہے جس نے کراچی کوغیرقانونی عمارتوں کاجنگل بنادیا ہے۔ کراچی کو تباہ کردیا ہے ،پورے شہر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں، پورا شہر کھنڈر بن چکاہے،شہر میں پانی ناپید ہے ٹینکرمافیا کوپیسے دیے بغیرشہریوں کوپانی کی ایک بوند نہیں ملتی، شہر میں بجلی نہیں آتی لیکن لیکن لاکھوں روپے کے بل باقاعدگی سے آتے ہیں، دوسری طر ف پیپلزپارٹی کی حکومت کی سرپرستی میں کے الیکٹرک کی غنڈہ گردی جاری ہے،پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے جوغیرقانونی آبادیاں قائم کی ہیں جہاں چوری کی بجلی فراہم کی جاتی ہے اورجہاں کے رہنے والے بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ، کے الیکٹرک اپنے اربوں روپے کے لاسزپورے کرنے کے لئے وہاں کے بل بھی کراچی کے قانونی شہریوں سے وصول کررہی ہے اوربجلی کے بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسز بھی جبری طورپر وصول کئے جارہے ہیں۔
کراچی کے شہریوں سے مزید اربوں روپے وصول کرنے کے لئے گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹ کااجراکیاگیاہے اور نہ خریدنے پر کراچی کے شہریوں سے بھاری جرمانے وصول کئے جارہے ہیں جوپہلے ہی معاشی بدحالی اورکسمپرسی کاشکارہیں۔جوشہری ان جرمانوں پر احتجاج کرتے ہیں انہیں متعصب ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ذریعے تشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے، شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔ یہی حال حیدرآباد اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کا ہے۔
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی پولیس میں اندرون سندھ سے ڈاکوؤں کولاکر بھرتی کیاہے جوشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے خود ڈکیتی اور اغوابرائے تاوان کی وارداتیں کررہے ہیں، شہریوں کولوٹ رہے ہیں اور شہریوں کے ساتھ غنڈہ گردی کررہے ہیں۔ پولیس کی وردیوں میں ملبوس ان ڈاکوؤں کی سرپرستی وزیراعلیٰ کرتاہے اوروزیراعلیٰ کاسرپرست زرداری ہے۔
کراچی میں گاندھی گارڈن،ریلوے کالونی اوردیگرعلاقوں میں قائم مہاجروں کی قدیم آبادیوں کومسمار کیا جارہاہے، انہیں وہاں سے بیدخل کیاجارہاہے، کراچی میں PTCL یعنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ملازمین کے رہائشی کمپاؤنڈ جسے CTO کمپاؤنڈ کہاجاتاہے جہاں کئی برسوں سے رہائش پذیر ملازمین اوران کے خاندانوں کی بھی بیدخلی کی جارہی ہے تاکہ پیپلزپارٹی کے وڈیرے ان زمینوں کو بلڈرمافیاکو بیچ کرمزید دولت حاصل کرسکیں۔اس طرح زرداری خاندان نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک اپنی بے تحاشہ جائیدادیں بناچکاہے۔ زرداری مافیاسے وابستہ وڈیرے ہی نہیں بلکہ اس کی صوبائی حکومت سے وابستہ ہرفرد ارب پتی بن چکاہے ۔
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت سندھ کے وڈیروں کی جانب سے ایک طرف یہ لوٹ مارجاری ہے دوسری طرف وہ کراچی اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں میں مہاجروں کاسیاسی، معاشی، جسمانی قتل کررہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹونے 1973ء میں سندھ میں شہری اوردیہی کی تفریق کرتے ہوئے دس سال کے لئے جوغیرمنصفانہ کوٹہ سسٹم نافذ کیاتھا وہ آج تک جاری ہے۔پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے کوٹہ سسٹم کے نام پر آج بھی کراچی ، حیدرآباد اورسندھ کے دیگرتمام شہری علاقوں میں مہاجروں پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کررکھے ہیں۔کراچی اورحیدرآباد میں تمام شہری اداروں اور صوبائی محکموں میں لسانی بنیاد پر نااہل افراد بھرتی کئے جارہے ہیں، پولیس میں کوئی ایک بھی SHO ، ایس پی، DSP ، ڈپٹی کمشنر، کمشنر مہاجر نہیں ہے۔کراچی اورحیدرآباد سمیت سندھ کے تمام شہری کایہی حال ہے۔ہم جب اس کھلی ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے خلاف آوازاٹھاتے ہیں تو پیپلزپارٹی کے وڈیرے ہم پر ہی تعصب اورنفرت کابہتان لگاتے ہیں۔
میں پیپلزپارٹی کے وڈیروں کوبتاناچاہتاہوں کہ سندھ کسی ایک قوم یالسانی اکائی کا نہیں، سندھ دو لسانی صوبہ ہے، یہ حقائق ہیں اورحقائق '' میں نہ مانوں '' کی گردان سے تبدیل نہیں ہواکرتے۔
میں پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے اس ڈاکوراج کومستردکرتاہوں اوراس ڈاکو راج کے خلاف جہاد کااعلان کرتاہوں۔ پیپلزپارٹی کے وڈیروں اور اس کی متعصب حکومت نے مہاجروں کوبہت اجاڑ دیا، ان پر بہت ظلم کرلیا، اب اس کی جانب سے مہاجروں کے ساتھ کیاجانے والاظلم وجبر اور متعصبانہ سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا
میں آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج، لوٹ مار، کرپشن ، لوٹ ماراوراس کی جانب سے مہاجروں پر کیاجانے یہ ظلم بند کرائیں ، مہاجروں کے ساتھ جاری حق تلفیاں اور ناانصافیوں کاسلسلہ بند کرایاجائے، مہاجروں کوان کے حقوق دیے جائیں، اگر مہاجروں کوان کے حقوق نہیں دیے جائیں گے اوران کے ساتھ یہی ظلم وجبر اورانصافیوں اورحق تلفیوں کایہ تسلسل جاری رہاتویہ عمل مہاجروں کوبھی دیوار سے لگانے کاسبب بنے گا۔جنرل عاصم منیر جعلی ایم کیوایم کوسپورٹ کرنے کے بجائے الطاف حسین کی اصل ایم کیوایم کوسیاسی آزادی اوراختیاردلائیں۔
الطاف حسین
( سندھ میں ڈاکو راج کے موضوع پر ٹک ٹاک پر فکری نشست 290سے خطاب)
29 جولائی 2025ئ