Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم نے پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام اوراسٹیٹس کو کے خلاف آواز بلند کی تو اس کی سزادینے کے لئے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کاطوفان کھڑاکیا گیا


 الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم نے پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام اوراسٹیٹس کو کے خلاف آواز بلند کی تو اس کی سزادینے کے لئے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کاطوفان کھڑاکیا گیا
 Posted on: 8/11/2025

الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم نے پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام اوراسٹیٹس کو کے خلاف آواز بلند کی تو اس کی سزادینے کے لئے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کاطوفان کھڑاکیا گیا،میں نے سیاست میں فوج اوراس کی ایجنسیوں کی مداخلت کی مخالفت کی تواس پرمجھے فوج کا دشمن اورملک دشمن قراردیدیا گیا۔ ایک سازش کے تحت پورے ملک کے عوام بالخصوص اہل پنجاب کو الطاف حسین اور اس کی ایم کیوایم کے خلاف گمراہ کیاگیا ، طرح طرح کے الزامات لگائے گئے ، جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ،پروپیگنڈوں کے ذریعے پنجاب کے عوا م میں الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم کے خلاف نفرت پیداکی گئی تاکہ اہل پنجاب ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اوراسٹیٹس کو کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کے لئے الطاف حسین کے حق پرستانہ پیغام کوسننے اوراس کے قریب آنے کے بجائے اس سے نفرت کریں ۔ لیکن جب عمران خان کو فوج کی جانب سے اقتدار سے نکالاگیا ، عمران خان کوکمرہ ء عدالت سے جس طرح غیرقانونی طریقے سے گرفتارکیا گیا، پورے پنجاب میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اورعمران خان کے چاہنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا ، ان پردہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے اوران کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا تو اہل پنجاب کو اپنی سوچ وفکرکازاویہ بدلناپڑااورانہیں بھی سمجھ میں آگیا کہ ملک میں اصل حکومت کس کی ہوتی ہے ،ملک کی پالیسیاں کون بناتا ہے، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کس طرح پورے نظام حکومت کوکنٹرول کرتی ہے ،کرپٹ سول اورملٹری بیورو کریسی کس طرح ملک کولوٹتی ہے،سویلین حکومت برائے نام ہوتی ہے اورتمام فیصلے فوج کرتی ہے اسی وجہ سے عمران خان نے بھی حقیقی آزادی کانعرہ لگایا۔ 
پنجاب کے وہ لوگ خصوصاًتحریک ا نصاف سے تعلق رکھنے والے وہ نوجوان جو ایسے ہی پروپیگنڈوں سے گمراہ ہوکر الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم کودہشت گرد، بھتہ خور، ملک دشمن اورنہ جانے کیا کیا قرار دیتے آئے تھے ، اب عمران خان کوجس طرح یہودی ایجنٹ، ملک دشمن قرار دیا جارہاہے ، پی ٹی آئی کودہشت گرد قراردیاجا رہا ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو دس دس سال کی سزائیں دی جارہی ہیں، تو اب پی ٹی آئی کے کارکنان اوراہل پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے ان الزامات ، مقدمات اورعدالتوں سے دی گئی ان سزاؤں کی بنیاد پر کیا یہ ماننے کے لئے تیارہیں کہ عمران خان کرپٹ اوریہودی ایجنٹ ہیں؟ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان دہشت گرد ہیں؟ 
میں اہل پنجاب سے کہتاہوں کہ الطاف حسین ملک دشمن یاغدارنہیں بلکہ باغی ہے جس نے ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپٹ نظام حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیاہے، اسٹیٹس کو کوچیلنج کیا ہے، الطاف حسین کے فالوورز بھی دہشت گردنہیں بلکہ پاکستان کوحقیقی معنوں میں اس کرپٹ نظام سے آزاد کرانے اورمظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکن ہیں۔ اہل پنجاب کوسمجھ لینا چاہیے کہ تاریخ میں جس نے بھی ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بلند کی ہے اسے اسی طرح بدنام کیا جاتا ہے، اسے کچلنے کی کوشش کی جاتی ہے اورمظلوم عوام کواس سے بدظن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ 
میں ملک کے خلاف نہیں اس کرپٹ نظام کامخالف ہوں۔ میں آج بھی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کہتاہوں کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف سیاسی انتقام بند کرے، عمران خان کوجیل سے رہاکرے،اسی طرح الطاف حسین کوبھی پاکستان کے آئین وقانون کے دائرے میں کام کرنے کی اجازت دے، اسی طرح میں یہ بھی کہتا ہوں کہ ملک کے نظام کوبھی آزاد کیاجائے اورفوج اوراس کے ادارے خود کوبھی آئین اورقانون کے دائرے میں  رکھیں کیونکہ آئین وقانون کی پابندی سب پر لازم ہے۔ میں آج بھی ناراض بلوچوں، پشتونوں ،سندھیوں، عمران خان اورفوجی جرنیلوں کے درمیان صلح اور مفاہمت کے لئے صلح کار کے طورپرکام کرسکتاہوں۔  

الطاف حسین
فکری نشست نمبر 296سے خطاب
11 اگست 2025ئ



8/17/2025 11:10:32 PM