Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں سے برسرپیکار اہلِ حق کے لئے ایک مشعلِ راہ ہے


  امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں سے برسرپیکار اہلِ حق کے لئے ایک مشعلِ راہ ہے
 Posted on: 7/9/2025 1

 امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں سے برسرپیکار اہلِ حق کے لئے ایک مشعلِ راہ ہے
……………………………………

میدان کربلا میں سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت نے جولازوال قربانی دی ہے وہ حق اورباطل کے فرق کوپہچاننے کے لئے ایک بہت بڑی مثال ہے ، واقعہ کربلا رہتی دنیا تک کے لئے ظالم اورباطل یزیدی قوتوں سے برسرپیکارتمام اہلِ حق کے لئے ایک مشعلِ راہ ہے۔ 
اگرمذہب ،فقہ اورعقیدے سے بالاترہوکر واقعہ کربلا کا جائزہ لیا جائے توجووحشیانہ مظالم عراق کے شہر کربلامیں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰ ۖ  کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اورخاندانِ رسول کے ساتھ کیا گیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ حضوراکرم ۖ جس نواسے کی گردن کو بوسہ دیا کرتے تھے اس کے سرکوقلم کیا گیا، امام حسین کے بیٹے حضرت علی اکبر جوحضور ۖ  کے ہم شکل تھے ، انہیں قتل کیاگیا، حتیٰ کہ امام حسین  کے چھ ماہ کے معصوم بچے علی اصغر تک کوتیرمارکرشہید کردیا گیا، اہل بیت پر پانی بند کیا گیا، امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد اہل بیت کے خیموں تک کوآگ لگادی گئی ، حضورۖ کی نواسی حضرت بی بی سیدہ زینب  اوراہل بیت کی دیگر خواتین کے سروں سے چادریں کھینچی گئیں، ان کی بے حرمتی کی گئی، معصوم بچوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت کا قصور یہ تھاکہ انہوں نے یزید کی بیعت کرنے سے انکارکردیا تھا۔ 
واقعہ کربلا کے حوالے سے میرے چند سوالات ہیں کہ جب خلافت ملوکیت میں داخل ہوئی اور یزید تخت نشین ہوا تواس وقت جو صحابہ کرام حیات تھے، انہوں نے اس ظالم ،فاسق اور فاجریزید کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ اس کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کیا؟ وہ تمام صحابہ اکرام جورات دن حضوراکرمۖ  کی صحبت میں رہے وہ نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قیادت میں جمع کیوں نہیں ہوئے؟ لاکھوں صحابہ اکرام میں سے صرف امام حسین علیہ السلام اورچند اہل بیت ہی کیوں رہ گئے تھے جنہوں نے یزید کی بیعت کرنے سے انکارکیا؟ جب حضرت امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کومیدان کربلامیں محصور کیاگیا اوران پر مظالم شروع کئے گئے تو پورے عرب سے مسلمانوں کے قافلے نواسہ رسولۖ  کی مدد کے لئے کربلا کیوں نہیں پہنچے؟ انہوں نے یزیدی فوج کے خلاف امام حسین اور اہل بیت کاساتھ کیوں نہیں دیا؟
 آج چاہے شیعہ ہو، سنی ہویاکسی بھی مسلک وعقیدے کے ماننے والے علماء ہوں،زاکرین ہوں، سبھی واقعہ کربلا میں امام حسین اوراہل بیت پر ڈھائے جانے والے سفاکانہ مظالم کے واقعات اوراہل بیت کے مصائب کوبیان کرتے ہیں، کوئی بھی اس حقیقت سے انکارنہیں کرسکتا کہ واقعہ کربلا میں خاندان رسالتۖ پر جوظلم کیا گیا اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ اسی لئے پوری دنیا میں آج بھی محرم الحرام میں شہدائے کربلا کاسوگ منایا جاتا ہے ۔ انسانی تاریخ میں کوئی واقعہ ایسا نہیں ہے کہ جس پر اس طرح سوگ منایا جاتا ہوجس طرح واقعہ کربلا پر آج بھی دنیابھر میں سوگ منایاجاتا ہے۔ یہ امام حسین علیہ السلام کی حقانیت کاثبوت ہے کہ امام حسین آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 
سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام او راہل بیت کاپیغام ہے کہ حق کی تبلیغ کرواورظالم کی بیعت نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی ہمت وتوفیق عطافرمائے اورہماراخاتمہ بھی ایمان پر ہو اوراس ایمان میں حق کے لئے عملی جدوجہد شامل ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمارے شہداکوبھی شہدائے کربلا کے صدقے جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ۔ 

الطاف حسین 
(یوم عاشور پر خطاب ) 



7/12/2025 7:47:38 PM