متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کینیڈا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، باہمی مشاورت سے ایم کیوایم کینیڈا کی تنظیم نوکردی گئی
اقبال بہادر ایم کیوایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر جبکہ محمدایوب جوائنٹ آرگنائزر ہوں گے، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کی توثیق
قائد تحریک الطاف حسین نے آرگنائزر اقبال بہادر اورجوائنٹ آرگنائزر محمدایوب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی،
قائدتحریک کاسابق آرگنائزرمسعودحسن کو تنظیمی خدمات پر خراج تحسین
لندن…10 جون 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کینیڈا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کاایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز 9جون 2025ء کوہواجس کی صدارت بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کی۔ اجلاس میں باہمی صلاح مشورے سے ایم کیوایم کینیڈاکی تنظیم نو کے تحت سینٹرل آرگنائزراورجوائنٹ آرگنائزرکے ذمہ داروں میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت موجودہ جوائنٹ آرگنائزر اقبال بہادراب ایم کیوایم کینیڈاکے سینٹرل آرگنائزرہوں گے جبکہ تحریک کے سینئر رکن محمدایوب جوائنٹ آرگنائزرہوں گے ۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق ایم کیوایم کینیڈا کی بقیہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اوروہ بدستور اسی طرح اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔
بانی وقائدجناب الطاف حسین نے مشترکہ اجلاس میں خصوصی شرکت کی اوراجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے آرگنائزر اقبال بہادر اورجوائنٹ آرگنائزر محمدایوب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے سابق آرگنائزر مسعودحسن کوان کی تنظیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحتیابی کے لئے دعاکی ۔ اس موقع پر تمام اراکین رابطہ کمیٹی نے بھی ایم کیوایم کینیڈاکے نئے سینٹرل آرگنائزراقبال بہادراورجوائنٹ آرگنائزر محمدایوب کونئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔