Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اورمختلف ممالک میںAPMSO کا 47 واں یوم تاسیس منایاگیا APMSO کے یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے سیکٹروں کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں


 پاکستان اورمختلف ممالک میںAPMSO  کا 47 واں یوم تاسیس منایاگیا APMSO کے یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے سیکٹروں کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں
 Posted on: 6/11/2025

پاکستان اورمختلف ممالک میںAPMSO  کا 47 واں یوم تاسیس منایاگیا
APMSO کے یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے سیکٹروں کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں
پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا،آسٹریلیا، جرمنی، پرتگال ، ساتھ افریقہ اورمڈل ایسٹ میں بھی یوم تاسیس منایاگیا

کراچی11  جون 2025ئ
آج پاکستان سمیت مختلف اوورسیزیونٹوں میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا 47 واں یوم تاسیس منایاگیا۔APMSO کے یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے سیکٹروں کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں اے پی ایم ایس او اورایم کیوایم کے کارکنوںاور نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹے گئے ۔ شرکا نے یوم تاسیس پر ایک دوسرے کومبارکباد پیش کی ۔ایم کیوایم کے سہ رنگی پرچموں والے کیک کاٹے اوراے پی ایس او کے بانی جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔ مختلف تقریبات میں ایم کیوایم کے وفاپرست امیدواروں نے بھی شرکت کی اورکارکنوںکو بانی تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات پہنچائے۔ بعض کارکنوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ گھروں میں یوم تاسیس منایااوربچوں کے ہمراہ کیک کاٹے ۔ بعض معصوم بچے اوربچیوں نے بھی ایم کیوایم کے سہ رنگے پرچم کے لباس پہن کریوم تاسیس کاکیک کاٹااورالطاف بھائی کومبارکباد پیش کی ۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص، نوابشاہ ، کوٹری ، جامشورو، سانگھڑ، عمرکوٹ اوردیگر شہروں میں بھی یوم تاسیس منایاگیا۔ سندھ کے علاوہ پنجاب ، خیبرپختونخوا میں بھی اے پی ایم ایس او کایوم تاسیس منایاگیا۔ 
پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا،آسٹریلیا،  جرمنی، پرتگال ، ساتھ افریقہ اورمڈل ایسٹ میں بھی یوم تاسیس منایاگیا۔ یوم تاسیس کی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔ 
اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مختلف یونٹوں اورسوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مختلف پوسٹرز بھی جاری کئے گئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے #APMSO47YearsWithAltaf  کاہیش ٹیگ بھی جاری کیاگیاتھا جوٹرینڈنگ میں رہا۔ 


6/12/2025 7:41:51 PM