Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اوربھار ت کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔ الطاف حسین


پاکستان اوربھار ت کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/15/2025

پاکستان اوربھار ت کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔ الطاف حسین
ہرجنگ کو آخری جنگ سمجھ کرآرام سے بیٹھ جانا دانشمندی اور صحت مند قوم کی نشانی نہیں
 آرمی چیف جنرل عاصم منیر اورتمام جرنیل حکومت کوانڈیاسے مذاکرات کرنے دیں ، آپ امریکہ کی اسٹیبلشمنٹ اوراعلیٰ ایجنسیوں کے اقدامات اورپالیسیوں پرنگاہ رکھیں

لندن…15  مئی 2025ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوئی ہے ، اگرکوئی یہ سمجھتاہے کہ یہ جنگ بندی مستقل ہے توایسا سمجھنا دانشمندی نہیں۔ اپنے ایک تازہ وڈیوبیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر پاکستان کی 78 سالہ تاریخ کاجائزہ لیں تو اس دوران پاکستان اوربھارت کے مابین کئی جنگیں ہوئی ہیں، ہم نے ہرجنگ کوآخر ی جنگ سمجھا لیکن ہرجنگ کے بعد دوسری جنگ ہوئی ۔ ہرجنگ کو آخری جنگ سمجھ کرآرام وسکون سے بیٹھ جاناکسی بھی طرح ایک دانشمندی اورایک صحت مند قوم کی نشانی نہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورتمام جرنیلوں سے کہاہے کہ آپ موجود حکومت کوانڈیا سے مذاکرات کرنے دیں تاہم آپ کے تعلقات امریکہ کی اسٹیبلشمنٹ اوراعلیٰ ایجنسیوں سے ہوتے ہیں، وہی پوری دنیا کی پالیسیاں بناتے ہیں ،آپ کو ان کے اقدامات اورپالیسیوں پرنگاہ رکھناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان حالات کی روشنی میں اس وقت پاکستان کو ایک مضبوط قوم کی ضرورت ہے ،ملک کوایسا بناناچاہیے جہاں سب کوایک نگاہ سے دیکھاجائے ، سب کے ساتھ برابری کاسلوک کیا جائے۔ لہٰذامیری گزارش ہے کہ پاکستان کے اتحاد کیلئے تمام سیاسی قیدیوں کے لئے جیل کے دروازے کھول دیئے جائیں، انہیں آزادکیاجائے،رہائی پانے والوں اوران سمیت جلاوطن رہنماؤں کو بھی بلایا جائے اورسب کے ساتھ ملک کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشاورت کی جائے۔ کیونکہ سب ملکرہی ملک کوبچاسکتے ہیں،کوئی اکیلا ملک کونہیں بچاسکتا۔ یہ میری تمام ارباب اختیارسے دردمندانہ اپیل ہے ۔ میری بات مانیں تواس میں سب کابھلاہے اوراگرنہ مانیں توآپ کی مرضی ہے۔ 



5/17/2025 4:31:56 PM