Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ سالانہ کنونشن منزل کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ کنوینر ایم کیو ایم طارق جاوید


 ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ سالانہ کنونشن منزل کی جانب ایک اہم سنگِ میل  ثابت ہوگا۔ کنوینر ایم کیو ایم طارق جاوید
 Posted on: 6/17/2021

ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ سالانہ کنونشن منزل کی جانب ایک اہم سنگِ میل
 ثابت ہوگا۔ کنوینر ایم کیو ایم طارق جاوید
 ایم کیو ایم امریکہ ایک مثالی کنونشن منعقد کرنے جارہی ہے۔ شاہد رضا
امریکہ بھر میں تمام کارکنان کنونشن کے سلسلے میںپر جوش و پر عزم ہیں۔ مطلوب زیدی 
 ایم کیو ایم امریکہ کا جنرل ورکزر اجلاس سے خطاب 
 اجلاس میں ایم کیوایم امریکہ کے تین روزہ کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا
ایم کیوایم امریکہ کے جنرل ورکزاجلاس میں کارکن شاہدعزیزکے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

لندن …  17 جون 2021ئ
 ایم کیو ایم امریکہ کا جنرل ورکزر اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر طارق جاوید نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شاہدرضا ،ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی ، جوائنٹ آرگنائزرز عاطف شمیم ، یوسف سعید ، و اراکین آرگنائزنگ کمیٹی ،ایم کیوایم امریکہ کے تمام چیپڑ انچارجز ، چیپٹر کمیٹیوں کے ارکان اور امریکہ بھر سے کارکنان نے بڑی تعداد میں آن لائن شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر طارق جاوید نے  ایم کیوایم امریکہ کے  18جون سے شروع ہونے والے تین روزہ سالانہ کنونشن کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اورکنونشن کے انتظامات ، ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی اور تشہیری مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے انتظامی کمیٹیوں کے اراکین اور ایم کیو ایم امریکہ کے ایک ایک کارکن کوکنونشن کی تیاریوں میںدن رات مصروفِ ہونے پر بانی و قائدِ تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے شاباش پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انشا اللہ 19جون بروزہفتہ واشنگٹن میں نکالی جانے والی ریلی 

، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے ہونے والا پر امن مظاہرہ اورسالانہ کنونشن تحریک کے مشن و مقصد کوآگے بڑھانے میں معاون ومددگار ثابت ہوگا۔ طارق جاوید نے کہاکہ جو ظلم وستم سندھ کے عوام بالخصوص اہلیانِ کراچی اورشہری علاقوں میں آباد مہاجرعوام پر ڈھایا جارہا ہے اسے بھی دنیا کے سامنے رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کاکنان کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اور وہ دن قریب ہے جب مقبوضہ پاکستان کی تمام مظلوم قومیں بانی و قائدِ تحریک محترم الطاف حسین کی زیرِ قیادت آزاد اور پرسکون فضا میں سانس لیں گی۔اجلاس سے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شاہدرضا ،ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی نے بھی اظہارخیال کیا۔ دیگرذمہ داران نے بھی کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے کارکن شاہدعزیزکی کراچی سینٹرل جیل میں سرکاری اہلکاروںکے تشدد کے نتیجے میں شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اورشاہدعزیزشہید سمیت تمام حق ہرست شہدا کیلئے دعائیں کی گئیں اور جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی ، درازیِ عمر کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے تین روزہ کنونشن کے دوران بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے ہونے والے خطاب، اور ریلی و مظاہرے کے حوالے سے تیار کردہ بینئرز و پوسڑز کا اجرا بھی کیا گیا۔

٭٭٭٭٭


7/27/2021 8:44:12 PM