Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس اجلاس میں سندھ ،بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں سیلاب اورطوفانی بارشوںسے بڑے پیمانے پرآنے والی تباہی اور جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کااظہار


 ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس   اجلاس میں سندھ ،بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں سیلاب اورطوفانی بارشوںسے بڑے پیمانے پرآنے والی تباہی اور جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کااظہار
 Posted on: 8/24/2022

 ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس   اجلاس میں سندھ ،بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں سیلاب اورطوفانی بارشوںسے بڑے پیمانے پرآنے والی تباہی اور جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کااظہار
اگر خدمت خلق فاؤنڈیشن ہمارے حوالے کردیاجائے اور ارباب اختیارایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کرکے یہ ضمانت دیدیں کہ کارکنان کی گرفتاریاں نہیں کی جائیں گی تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کی امداد کے لئے تاریخی فلاحی خدمات انجام دیںگے۔رابطہ کمیٹی

لندن… 24 اگست 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک اجلاس آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ ،بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں سیلاب اورطوفانی بارشوںسے بڑے پیمانے پرآنے والی تباہی اور جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کااظہارکیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے سیلاب اورطوفانی بارشوں کے متاثرین کی ممکنہ امداد کے سلسلے میں جاری کی جانے وا لی اپیل کی روشنی میں وفاقی وصوبائی حکومت اورتمام مقتدر اداروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں سیلاب اورطوفانی بارشوں کے نتیجے میں قیامت صغریٰ مچی ہوئی ہے اور سیلاب کے متاثرین امداد کے لئے ہرایک کوپکاررہے ہیں۔ ہمیں ان سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اورہم قائدتحریک جناب الطاف حسین کی اپیل کی روشنی میں متاثرین کی ہرممکنہ مدد کرناچاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ہم وفاقی وصوبائی حکومت اورتمام مقتدراداروںسے اپیل کرتے ہیںاگر ہمارا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہمارے حوالے کردیاجائے اورارباب اختیارایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کرکے ہمیں اس بات کی ضمانت دیدیں کہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنان اوررضاکاروںکی گرفتاریاں نہیں کی جائیں گی تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں سیلاب اورطوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد کے لئے وہ تاریخی فلاحی خدمات انجام دیںگے جیسے ایم کیوایم نے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں سیاست سے بالاتر ہوکر 2005ء میں زلزلہ کے متاثرین کی بلاامتیاز رنگ ونسل وزبان ومذہب بھرپورامداد کی تھی ۔ 
 رابطہ کمیٹی نے سیلاب اورطوفانی بارشوںسے جاں بحق ہونے والوںکے لواحقین سمیت اس قیامت صغریٰ کے تمام متاثرین سے دلی تعزیت اور مکمل ہمدردی کااظہارکیا۔ 
٭٭٭٭٭



4/19/2024 3:55:57 AM