پی ٹی آئی کے بعض عناصرنے تحریک پاکستان کی ممتاز خاتون رہنمااور بزرگ سیاسی شخصیت بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے
میں جس قسم کی انتہائی بیہودہ اورغلیظ زبان استعمال کی ہے اسکی سختی سے مذمت کرتاہوں۔الطاف حسین
بیگم محمودہ سلطانہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینراورتحریک پاکستان کے کارکن شیخ لیاقت حسین مرحوم کی اہلیہ ہی نہیں تھیں بلکہ
خود بھی تحریک پاکستان کی کارکن تھیں اورانہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی خدمت میں گزاری
جن لوگوں نے بھی بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی ہے وہ لوگ شائد دنیامیں توبچ سکتے
ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے بعض عناصرکی جانب سے تحریک پاکستان کی ممتاز خاتون رہنمااور بزرگ سیاسی شخصیت بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں توہین آمیزریمارکس اورمغلظات دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیگم محمودہ سلطانہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینراورتحریک پاکستان کے کارکن شیخ لیاقت حسین مرحوم کی اہلیہ ہی نہیں تھیں بلکہ خود بھی تحریک پاکستان کی کارکن تھیں اورانہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی خدمت میں گزاری لیکن پی ٹی آئی کے بعض عناصرنے سوشل میڈیاپر بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں جس قسم کی انتہائی بیہودہ اورغلیظ زبان استعمال کی ہے اوران کی جس طرح کردارکشی کی ہے میں اس کی سختی سے مذمت کرتاہوں۔جن لوگوں نے بھی بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی ہے وہ لوگ شائد دنیامیں توبچ سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔
Back to Conversion Tool