Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل پر، پرامن احتجاج کرنا کراچی کے عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے، رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم
Posted on: 9/11/2015
مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل پر، پرامن احتجاج کرنا کراچی کے عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے، رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم
ریاستی طاقت کا استعمال کرکے حق پرست عوام کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا، رابطہ کمیٹی
کراچی میں بے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے المناک واقعات ’’ اچھی خبریں‘‘ قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
مسلم لیگی رہنماؤں کو ایسی المناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو پھر انہیں احساس ہوگا کہ بے گناہ انسانوں
کا خون ناحق اچھی خبرہوتا ہے یا نہیں، رابطہ کمیٹی
سینیٹر پرویز رشیدمہاجردشمنی اور انسانیت دشمنی میں اتنے آگے نہ بڑھیں کہ واپسی کاراستہ مشکل ہوجائے، رابطہ کمیٹی
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا تبصرہ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل پر ،پرامن احتجاج کرنا کراچی کے عوام کا آئینی ، قانونی اور جمہوری حق ہے اور ریاستی طاقت کا استعمال کرکے حق پرست عوام کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب سینیٹر پرویز رشید ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے المناک واقعات پرفرمارہے ہیں کہ اب کراچی سے’’ اچھی خبریں‘‘ آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب ماورائے عدالت قتل کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر کراچی کے عوام کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بے گناہ شہریوں کی غیرقانونی گرفتاریوں، غیرقانونی حراست میں انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے ،گرفتارشدگان کو لاپتہ کرنے ،پھر جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کرنے اوررینجرز کی جانب سے مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے واقعات پر، پرامن احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت اور حق پرست عوام کا آئینی ، قانونی ،جمہوری اور بنیادی حق ہے ۔ کوئی طاقت حق پرست عوام کو اس جائز حق کے استعمال سے نہیں روک سکتی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر خدانخواستہ کراچی سے ’’اچھی خبریں ‘‘ آنے کی بات کرنے والوں کے پیاروں کو ماورائے عدالت قتل کردیا جائے اور خدانہ کرے کہ مسلم لیگی رہنماؤں کو ایسی المناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو پھر انہیں احساس ہوگا کہ بے گناہ انسانوں کا خون ناحق اچھی خبرہوتا ہے یا نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سینیٹر پرویز رشید کو مشورہ دیا کہ وہ مہاجردشمنی اور انسانیت دشمنی میں اتنے آگے نہ بڑھیں کہ واپسی کاراستہ مشکل ہوجائے اور جن ماورائے عدالت قتل کے واقعات کو وہ ’’اچھی خبریں‘‘ قراردے رہے ہیں کہیں خدانخواستہ مسلم لیگ (نوازگروپ) کے رہنماؤں کو بھی ان کا سامنا نہ کرنا پڑجائے۔
*****
12/31/2025 4:09:19 AM
MQM founder leader Altaf Hussain calls on PEMRA to take immediate acti
...
30 Dec 2025
The contributions of the late Shumaila Imran to the organization remai
...
24 Dec 2025
Funeral prayer for late Shumaila Imran
...
24 Dec 2025
Actions taken by Mr Altaf Hussain, the Founding Leader of the Movement
...
23 Dec 2025
The abduction of Nisar Panhwar, a member of MQM’s Coordination Committ
...
23 Dec 2025
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی
...
22 Dec 2025
Shumaila Imran, the widow of Dr Imran Farooq Shaheed, was an invaluabl
...
21 Dec 2025
Altaf Hussain’s sane advice to the military establishment
...
07 Dec 2025
MQM’s founding leader and Supremo Mr Altaf Hussain has convened an exi
...
03 Dec 2025
The assault on the FC Headquarters in Peshawar is profoundly sorrowful
...
26 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us