Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم عمران خان کو کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہیں،وہ کراچی میں ایم کیوایم کے مہمان ہوں گے۔الطاف حسین


ہم عمران خان کو کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہیں،وہ کراچی میں ایم کیوایم کے مہمان ہوں گے۔الطاف حسین
 Posted on: 9/21/2014
ہم عمران خان کو کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہیں،وہ کراچی میں ایم کیوایم کے مہمان ہوں گے۔الطاف حسین
عمران خان ہوں یانوازشریف یااسفندیارولی ہم سب کوخوش آمدید کہتے ہیں، کراچی میں آنے والے ہمارے
مہمان ہیں،کراچی بڑامہمان نوازہے اوراپنے دامن میں ہرایک کوسمیٹ لیتاہے
عمران خان نے سیاست کے میدان میں قدم رکھاتوہم نے انہیں خوش آمدید کہا اوران کیلئے دعاکی
اگرصوبے بنیں گے توچاروں صوبوں میں بنیں گے ورنہ نہیں بنیں گے، پاکستان کوبچاناہے تونئے صوبے بناناہوں گے
سندھی قوم پرستوں کواعتراض ہے توسندھ کانام تبدیل کئے بغیرشمالی سندھ ،جنوبی سندھ اوروسطی سندھ کے نام سے صوبے بنائے جاسکتے ہیں
اگرسندھ ایک ہی ہے تو 40 اور60 فیصد کاکوٹہ کیوں مقرر کیاگیا؟جب یہ تقسیم ہوگی توسندھ میں نئے صوبے کی قیام کیلئے آوازیں اٹھیں گی
ایم کیوایم نے 1987ء میں ہی بلدیات اورقومی وصوبائی اسمبلیوں میں غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کوبھیج کر انقلاب برپاکیا 
ہم انقلاب کا دائرہ پورے پورے ملک میں پھیلانے اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے گزشتہ 37 برسوں سے جدوجہدکررہے
ہیں ، ہمیں خوشی ہے کہ آج وہ باتیں عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری بھی کررہے ہیں
لندن میں اپنی 61ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے اجتماع سے خطاب 
اجتماع میں سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کی امداد کیلئے عطیات بھی جمع کئے گئے ،مقامی فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا
لندن۔۔۔ 21 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم عمران خان کو کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہیں،وہ کراچی میں ایم کیوایم کے مہمان ہوں گے اورمیں انہیں جلسہ کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب لندن میں اپنی 61ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے اجتماع سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں لندن کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے شہروں برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، شیفیلڈ، اوربیلجیئم سے آنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں، نوجوانوں،بزرگوں، خواتین اوربچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ اجتماع سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سیاست کے میدان میں قدم رکھاتوہم نے انہیں خوش آمدید کہا اوران کیلئے دعاکی۔ آج وہ اپناجلسہ کرنے کراچی آرہے ہیں تو میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتاہوں،کراچی میں آنے والے ہمارے مہمان ہیں،عمران خان ہوں یانوازشریف یااسفندیارولی ہم سب کوخوش آمدید کہتے ہیں۔، کراچی بڑامہمان نوازہے اوراپنے دامن میں ہرایک کوسمیٹ لیتاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے 1987ء میں ہی کراچی حیدرآباد کی بلدیات کے ایوانوں میں غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادکوبھیج کرایک انقلاب برپاکیا اورقومی وصوبائی اسمبلیوں میں مڈل کلاس نوجوانوں کو جاگیرداروں اوروڈیروں کے برابربٹھایا،اس انقلاب کا دائرہ پورے پورے ملک میں پھیلانے اورملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے گزشتہ 37 برسوں سے ہم جدوجہدکررہے ہیں ، ہمیں خوشی ہے کہ آج وہ باتیں عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری بھی کررہے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے نئے صوبوں کے حوالے سے کہاکہ پاکستان میں نئے صوبوں کاقیام وقت کی ضرورت ہے ، سندھ میں صوبے کے قیام پر اگرسندھی قوم پرستوں کواعتراض ہے توسندھ کانام تبدیل کئے بغیریہاں صوبے بنائے جاسکتے ہیں، سندھ کوشمالی سندھ ،جنوبی سندھ اوروسطی سندھ نام د ے کرصوبے بنائے جاسکتے ہیں اس طرح سندھ میں صوبے بھی بن جائیں گے اورسندھ کانام بھی تبد یل نہیں ہوگا۔ اسی طرح سے پنجاب اورملک کے دیگرصوبوں میں بھی کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرصوبے بنیں گے توچاروں صوبوں میں بنیں گے ورنہ نہیں بنیں گے، پاکستان کوبچاناہے تونئے صوبے بناناہوں گے۔ انہوں نے اسکاٹ لینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ ٹیبل پربیٹھ کرڈائیلاگ کے ذریعے حل کرلیا جائے ورنہ لوگ اپنے حقوق کیلئے بڑی سے بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1973ء میں سندھ میں 10سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کیاگیاتھالیکن اس کی مدت میں توسیع کی جاتی رہی اوراب پھرکردی گئی ہے ۔ اگرسندھ ایک ہی ہے تو 40 اور 60 فیصد کاکوٹہ کیوں مقرر کیاگیا؟جب یہ تقسیم ہوگی تو سندھ میں نئے صوبے کی قیام کیلئے آوازیں تواٹھیں گی۔ جناب الطا ف حسین کی اپیل پر اجتماع میں پاکستان کے سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کی امداد کیلئے عطیات بھی جمع کئے گئے ۔ اس موقع پر ممتازمقامی فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔

4/19/2024 2:44:36 AM