Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں انتظامی بنیادوں پرنئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں،میاں محمدعتیق


سندھ میں انتظامی بنیادوں پرنئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں،میاں محمدعتیق
 Posted on: 9/20/2014
سندھ میں انتظامی بنیادوں پرنئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں،میاں محمدعتیق
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ ،سوچ اورطرزعمل ختم کیاجائے
ملک انتہائی نازک دورسے گزررہاہے ضرورت اس بات کی عوام میں پائی جانے والی مایوسیوں کاخاتمہ کیاجائے
نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں رکن رابطہ کمیٹی میاں محمدعتیق کی پریس کانفرنس
اسلام آباد:۔۔۔20ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے کہاہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ ،سوچ اورطرزعمل ختم کیاجائے اور سندھ میں انتظامی بنیادوں پرنئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ملک انتہائی نازک دورسے گزررہاہے ضرورت اس بات کی عوام میں پائی جانے والی مایوسیوں کاخاتمہ کیا جائے ، 67برس گزرجانے کے باوجودپاکستان کے آج بھی محض چارصوبے ہیںیہ وقت کاتقاضہ ہے کہ پاکستان کومضبوط بنانے کے لئے انتظامی بنیادوں پرنئے صوبے بنائے جائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیااس موقع اپرپنجاب کے صدرحاجی عتیق عباسی اورسیکریٹری جنرل یاسر اعوان اوردیگربھی موجودتھے۔ میاں عتیق نے کہاکہ دنیابھرمیں تمام ممالک نے اپنی آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے نئے صوبے اورانتظامی یونٹس بنائے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ایسانہیں کیاگیادنیابھرکے ممالک نے آزادی کے بعدانتظامی بنیادوں پرصوبوں کی تعداد میں کئی گنازیادہ اضافہ کیاہے جس میں بھارت،ملائشیاء،چائنا اورافغانستان سمیت بیشترممالک شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں نئے صوبوں کی باتیں،مطالبات حتیٰ کہ قومی اسمبلی میں قراردادیں بھی پیش کی جاتی رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ کی قراردادپیش کی ،پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبہ کی قراردادمنظورکرائی اورایم کیوایم نے بھی قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے حوالے سے بل پیش کیاجس میں جنوبی پنجاب اورہزاروال صوبہ کے مطالبات شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری ملک میں36صوبے بنانے کے مطالبات کرتے ہیں،عمران کان بھی نئے انتظامی یونٹس کی بات کرتے ہین۔پی ٹی آئی کے رہنما پورے ملک میں انتظامی یونٹس کی توبات کرت ہیں لیکن وہ سندھ میں نئے صوبے بنانے کی مخالفت کررہے ہیں جوسراسردوغلی پالیسی اورمتعصبانہ سوچ وفکر ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹرعارف علوی اورسندھ کے صدرنادراکمل لغاری کے یہ بیانات سامنے آئے ہیں کہ ملک بھرمیں نئے صوبے بننے چاہئیں لیکن سندھ میں نئے صوبے نہیں بننے چاہئے،ہم اس بات کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے یہ ایک غیرمنطقی بات ہے اوراس پرشہری سندھ کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اوروہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کراچی ، حیدر آباد ، میرپورخاص دشمنی ہے۔یہ تعصب ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔میاں عتیق نے مزیدکہاکہ آج پنجاب میں سرائیکی یا جنوبی پنجاب صوبہ ،خیبرپختونخواہ میں ہزارہ وال صوبہ اوربلوچستان میں جنوبی پشتونخواہ صوبے کی آوازیں موجودہیں۔سندھ میں بھی شہری علاقوں کے عوام میں احساس محرومی موجود ہے ۔عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کے خاتمے اورعوام کونچلی سطح پربااختیاربنانے کے لئے نئے صوبوں کاقیام بے حدضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے ملک کی معیشت کواستحکام پہنچے گا،ملک بھی مستحکم ہوگااسی طرح سندھ میں جب مزیدصوبے بنیں گے خصوصاًکراچی جو ملک کا معاشی حب ہے اورملک کو70فیصدسے زائدریونیودینے والا شہر ہے جس سے پوراپاکستان پل رہاہے ،پھرکراچی کے عوام کی امنگوں اورخواہشات کااحترام کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ اگرپی ٹی آئی واقعی ایک قومی جماعت ہونے کی دعویدارہے تو اس کے رہنماؤں کوسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ اورطرزعمل ختم کرناچاہئیے ۔

4/26/2024 4:36:27 PM