Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی الیکٹرک میں اردوبولنے والے کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کوبھرتیوں میں نظرانداز کر نے پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش


کراچی الیکٹرک میں اردوبولنے والے کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کوبھرتیوں میں نظرانداز کر نے پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش
 Posted on: 9/20/2014
کراچی الیکٹرک میں اردوبولنے والے کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کوبھرتیوں میں نظرانداز کر نے پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش
Kالیکٹرک کی متعصب انتظامیہ بھرتیوں میں اردوبولنے والے کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کونظرانداز کرکے کھلی کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
(K-Electric) کراچی میں بجلی کی فراہمی کاادارہ ہے جس پرکراچی کے نوجوانوں کاحق ہے
کراچی کے اداروں میں پسنداورناپسند کی بنیادپرکراچی کے اردوبولنے والے نوجوان شہریوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک بند کیاجائے اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسیوں کافی الفورخاتمہ کیاجائے ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، کراچی الیکٹرک(K-Electric)میں بھرتیوں میں کراچی کے اردوبولنے والے نوجوانوں کونظراندازکرنے کاسختی سے نوٹس لیں ،حق پرست نمائندوں کامطالبہ
کراچی:۔۔۔20ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ کی جانب سے بھرتیوں میں اردوبولنے والے کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کونظرانداز کر نے پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اوراسے کراچی کے ساتھ متعصبانہ طرزعمل کاحصہ قراردیاہے۔ایک بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ (K-Electric) کراچی الیکٹرک کراچی میں بجلی کی فراہمی کاادارہ ہے جس پرکراچی کے نوجوانوں کاحق ہے تاہم کراچی الیکٹرک کی متعصب انتظامیہ کراچی کے اردوبولنے والے باصلاحیت نوجوانوں کاحق مارکرنہ صرف انہیں ملازمتوں سے محروم کررہی ہے بلکہ محض سفارشی بیرون شہرسے لوگوں کوبھرتی کررہی ہے،جس کے باعث کراچی کے نوجوانوں میں شدیدمایوسی اورغم وغصہ پایا جارہا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ کراچی کے اداروں میں پسنداورناپسند کی بنیادپرکراچی کے اردوبولنے والے نوجوان شہریوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک بند کیا جائے اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسیوں کافی الفورخاتمہ کیاجائے ۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی الیکٹرک(K-Electric)میں بھرتیوں میں کراچی کے اردوبولنے والے نوجوانوں کونظراندازکرنے کانوٹس لیاجائے اورکراچی الیکٹرک کی متعصب انتظامیہ کوکراچی دشمنی سے بازرکھاجائے۔

4/19/2024 2:52:50 AM