Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، الطاف حسین


صوبہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 9/19/2014
صوبہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، الطاف حسین
مظلوم عوام کے آئینی ، قانونی اور جمہوری حقوق کی جدوجہد میں کسی بھی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے
جب تک میرے جسم میں سانس باقی ہے اردواسپیکنگ عوام کے ساتھ ساتھ ملک بھرکے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہوں گا
پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت اورصوبہ سندھ میں مخالفت یقیناًنفرت انگیز اوردوعملی ہے
میں نے ہمیشہ قومی یکجہتی ،تمام قومیتوں کے درمیان اتحاد ومحبت، بھائی چارے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا درس دیا ہے
ہم جاگیرداروں اور وڈیروں کے مظالم سے نجات کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کررہے ہیں
ہم اس آزادوطن میں نہ تو کسی کے آقابننا چاہتے ہیں اورنہ ہی ہمیں جاگیرداروں اوروڈیروں کاغلام بنناقبول ہے
جب تک ایک بھی حق پرست زندہ ہے ظلم وستم اور ناانصافیوں کے خلاف ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی
عوام ، متحد ومنظم رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں
پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت اورصوبہ سندھ میں مخالفت پر شہری عوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتا ہے، اراکین وفد
کراچی اور مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے بزرگوں، خواتین ، نوجوانوں اورطلباوطالبات کے وفدسے ٹیلی فون پرگفتگو
لندن ۔۔۔19، ستمبر2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ،مظلوم عوام کے آئینی ، قانونی اور جمہوری حقوق کی جدوجہد میں کسی بھی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی اور جب تک میرے جسم میں سانس باقی ہے میں اردواسپیکنگ عوام کے ساتھ ساتھ ملک بھرکے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلباء ، اساتذہ اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد میں شامل بزرگوں، خواتین ، نوجوانوں اورطلباوطالبات نے جناب الطاف حسین کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت اورصوبہ سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت پر سندھ کے شہری عوام میں پائے جانے والے غم وغصہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اشتعال انگیزبیانات سے سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اور وہ ان اشتعال انگیز بیانات پر شدید احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے ہمیشہ قومی یکجہتی ،تمام قومیتوں کے درمیان اتحاد ومحبت، بھائی چارے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا درس دیا ہے اورمیری دلی خواہش ہے کہ پاکستان سے دوفیصدمراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی کاخاتمہ ہو اور ملک بھرمیں 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،جوعناصر ملک کے دیگرحصوں میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کررہے ہیں لیکن صوبہ سندھ میں کسی بھی قسم کی تقسیم یا نتظامی بنیادوں پر یونٹس بنانے کی مخالفت کررہے ہیں وہ یقیناًنفرت انگیز اوردوعملی ہے ، اگر باقی ماندہ پاکستان میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے تو یہ عمل صوبہ سندھ میں کیوں نہیں کیاجاسکتا۔ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں، ہمارے اجداد نے آزادوطن کے قیام کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کیے اور پاکستان کوآزاد وطن بنایا ہے ، ہم اس آزادوطن میں نہ تو کسی کے آقابننا چاہتے ہیں اورنہ ہی ہمیں جاگیرداروں اوروڈیروں کاغلام بنناقبول ہے ۔ ہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ ہم عزت کی زندگی کیلئے اپنی جانیں توقربان کرسکتے ہیں لیکن غلامی کی ذلت آمیز زندگی کسی بھی طورقبول نہیں کریں گے۔ کسی کوبھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی طبقہ آبادی کی بے عزتی کرے یا اسے اپنا غلام تصورکرے ، اگرکوئی ایسا کرتا ہے تو مظلوم عوام کو آئینی ، قانونی اورجمہوری حق حاصل ہے کہ وہ اپنی عزت ، وقار اور حقوق کیلئے اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرے اور منظم ہوکرجدوجہد کرے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اورنام نہاد جمہوریت پسند جماعتوں کو سندھ کے شہری علاقوں کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے حقوق غصب کرنے کا عمل دکھائی نہیں دیتا۔ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں نے اپنی ذاتی جیلیں اور عقوبت خانے بنارکھے ہیں جن کی خبریں آئے دن میڈیا پر نشر اور شائع ہوتی ہیں لیکن کسی بھی جانب سے ان سفاک جاگیرداروں اوروڈیروں کی مذمت نہیں کی جاتی ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ماضی میں ریاستی طاقت کاناجائز استعمال کرکے ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی گئی اور مہاجرقوم کے خلاف ریاستی آپریشن کیاگیا۔ اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ الطاف حسین کا چیپٹر کلوز ہوگیا لیکن دنیانے دیکھا کہ میرے بجائے اسی کاچیپٹرکلوز ہوگیا ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے مظلوم عوام کی قیادت کیلئے چنا ہے اور جب تک اللہ تعالیٰ نہیں چاہے گا دنیا کی کوئی طاقت نہ تو میرا چیپٹر کلوز کرسکتی ہے اور نہ ہی ایم کیوایم کو ختم کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم محروم ومظلوم عوام کے حقوق کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کررہے ہیں، ہم اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن کسی باطل قوت کے آگے سرنہیں جھکائیں گے، جب تک ایک بھی حق پرست زندہ ہے ظلم وستم اور ناانصافیوں کے خلاف ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی ۔
جناب الطاف حسین نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام پر زور دیا کہ وہ ماضی کی طرح متحد ومنظم رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ۔

4/24/2024 5:36:36 PM