Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے رہنما نادر اکمل لغاری اور عارف علوی کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کے جائز حقوق کے مطالبے کو سندھ کی تقسیم سے تعبیرکرنے پر رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کااظہار مذمت


تحریک انصاف کے رہنما نادر اکمل لغاری اور عارف علوی کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کے جائز حقوق کے مطالبے کو سندھ کی تقسیم سے تعبیرکرنے پر رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کااظہار مذمت
 Posted on: 9/19/2014
تحریک انصاف کے رہنما نادر اکمل لغاری اور عارف علوی کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کے جائز حقوق کے مطالبے کو سندھ کی تقسیم سے تعبیرکرنے پر رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کااظہار مذمت 
سندھ کے عوام کے جائز حقوق کے مطالبہ پر وڈیروں اور جاگیرداروں کی ترجمانی کرنے والے نام نہاد سیاسی رہنما اپنے منفی پروپیگنڈوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی 
انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی تجویز پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے واویلا مچارہے ہیں ، اشفاق منگی 
تحریک انصاف سندھ اور اس کے حقوق سے محروم عوام سے ہرگز مخلص نہیں ہیں اور وہ سیاسی طور پرسندھ کے وڈیروں کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں، رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی 
سندھ دھرتی کے شہری علاقوں کے عوام جائز حقوق کیلئے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹیں گے اور سندھ دھرتی کے سچے سپوت جائز حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی دھونس ، دھمکی اور سازش کو خاطر میں ہرگز نہیں لائیں گے ، رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی 
کراچی ۔۔۔19، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے تحریک انصاف کے رہنما نادر اکمل لغاری اور عارف علوی کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کے جائز حقوق کے مطالبے کو سندھ کی تقسیم سے تعبیر کرنے اور معصوم سندھی عوام کو ایک مرتبہ پھر بیوقوف بنانے کے عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اب سندھ کے عوام کے جائز حقوق کے مطالبہ پر وڈیروں اور جاگیرداروں کی ترجمانی کرنے والے نام نہاد سیاسی رہنما اپنے منفی پروپیگنڈوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے انتظامی بنیادوں پر ملک بھر میں صوبوں کے قیام کی تجویز پیش کی ہے اور انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی تجویز پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے واویلا مچاکر ثابت کردیا ہے کہ وہ سندھ اور اس کے حقوق سے محروم عوام سے ہرگز مخلص نہیں ہیں اور وہ سیاسی طور پرسندھ کے ان وڈیروں کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں جنہوں نے کبھی بھی سندھ دھرتی کے مفاد اور اس کی ترقی کیلئے کوئی ایک کارنامہ انجام نہیں دیا ہے البتہ سندھ دشمنی میں سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان دوریاں اور نفرتیں پیدا کرنے کے عمل میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کے جائز حقوق کی تقسیم کے مطالبہ پر یہ کہنا کہ سندھ کی تقسیم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کیاجائے گا تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شرمناک بیان ہے اور اس سے سندھ کے حقوق سے محروم عوام بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تحریک انصاف اور اس کے رہنماملک میں اصل تبدیلی کے بجائے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کو ان کے جائز حقو ق کے محروم رکھناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے صوبہ سندھ کی انتظامی بنیادوں پر تقسیم کے مطالبہ کو سندھ کی تقسیم سے تعبیر کرنا سراسر شہری سندھ کے ساتھ دشمنی ہے اور سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان بد گمانیاں اور نفرتیں پیدا کرنے کا ایک اور گھناؤنا عمل ہے ۔اشفاق منگی نے مزید کہاکہ سندھ دھرتی کے شہری علاقوں کے عوام اپنے جائز حقوق کیلئے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹیں گے اور سندھ دھرتی کے سچے سپوت جائز حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی دھونس ، دھمکی اور سازش کو خاطر میں ہرگز نہیں لائیں گے ۔ 

4/24/2024 6:10:49 AM