Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظام کی بہتری کے لئے ملک بھرمیں نئے صوبوں کا مطالبہ کیا ہے، حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہار الحسن


جناب الطاف حسین نے سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظام کی بہتری کے لئے ملک بھرمیں نئے صوبوں کا مطالبہ کیا ہے، حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 9/17/2014
جناب الطاف حسین نے سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظام کی بہتری کے لئے ملک بھرمیں نئے صوبوں کا مطالبہ کیا ہے، حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہار الحسن
نئے سندھی عوام سندھ دھرتی کی عزت کرتے ہیں ، اسی لئے گزشتہ 67برسوں سے سندھ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے
امید تھی پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور سرائیکی صوبے کی قرار داد کی طرح سندھ کے شہری عوام کی محرومیوں کا احساس کر یگی
ضد اور انا کا دامن تھام کر منفی بیانات کے ذریعے سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کے عوام میں تفریق پیدا کی جارہی ہے
شرجیل انعام میمن تجویز کو تعصب کی عینک اُتار کر حقیقی پیراہے میں دیکھیں اورملک کے وسیع مفاد میں فیصلوں کی اہمیت کو سمجھیں 
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے بیان پر ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا تبصرہ
کراچی ۔۔۔17ستمبر 2014ء
سندھ اسمبلی میں متحد ہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے پیپلز پارٹی کے رہنما شر جیل انعام میمن کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے صوبہ سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کی ہے بلکہ سندھ سمیت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اصل جمہوری نظام کا مطالعہ کر کے پاکستان میں بھی انتظامی امور کی بہتری کے لئے نئے انتظامی یونٹس یا نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ خوجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والے نئے سندھی عوام بھی سندھ دھرتی کی عزت اور احترام کرتے ہیں اور اسی لئے گزشتہ 67برسوں سے سندھ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں کی جانب سے جناب الطاف حسین کی تجویز پر منفی رد عمل نے سندھ کے محب وطن عوام کے جذبات کو مجروح کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پیپلز پارٹی نے جس طرح اپنے گزشتہ دور حکومت میں جنوبی پنجاب اور سرائیکی صوبے کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی تھی بلکل اسی طرح وہ سندھی عوام کی محرومیوں کا احساس کر کے جناب الطاف حسین کی تجاویز کی حمایت کرتے لیکن اس کے برعکس انہوں نے بھی نام نہاد قوم پرستوں کی طرح ضد اور انا کا دامن تھام کر بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر منفی بیانات کے ذریعے سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کے عوام میں مزید تفریق پیدا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔خواجہ اظہا ر الحسن نے شرجیل انعام میمن سے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تجاویز کو تعصب اور قوم پرستی کی عینک اُتار کر حقیقی پیراہے میں دیکھیں اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع مفاد میں فیصلوں کی اہمیت کو سمجھیں ۔

4/26/2024 8:21:18 PM