Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پارٹی میں اصلاح و احوال کیلئے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا اور اہم فیصلے کئے


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پارٹی میں اصلاح و احوال کیلئے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا اور اہم فیصلے کئے
 Posted on: 9/16/2014
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پارٹی میں اصلاح و احوال کیلئے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ
اجلاس منعقد کیا اور اہم فیصلے کئے 
کارکنان بالخصوص گمنام کارکنان اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں انہیں اپنا نوکر، ہاری یا مزارع نہ سمجھیں، تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، وزراء اور عہدیداران کو جناب الطاف حسین کی آخری وارننگ 
شادی وغیرہ کی تقریب میں کوئی وزیر یا رابطہ کمیٹی کا ،رکن شریک نہیں ہوگا بلکہ علاقائی سیکٹر کے ذمہ داران، یونٹ کے ذمہ داران، علاقے کا ایم این اے اور ایک ایم پی اے شرکت کرنے کے حقدار ہوں گے، جناب الطاف حسین کا اجلاس میں فیصلہ 
اجلاس میں جناب الطاف حسین نے رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس کی سربراہی میں Assets Committee تشکیل دی ہے
Assets Committeeپارٹی کے تمام وزراء ، سینیٹرز ، ایم این ایز ، ایم پی ایز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سے شمولیت کے وقت سے لیکر آج تک کے اثاثے کی تفصیل جمع کرکے جناب الطاف حسین کو پیش کرے گی 
لندن۔۔۔16، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پارٹی میں اصلاح احوال کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اجلاس کیا جس میں تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، وزراء اور عہدیداران کو آخری وارننگ دی گئی کہ وہ کارکنان بالخصوص گمنام کارکنان اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں انہیں اپنا نوکر، ہاری یا مزارع نہ سمجھیں۔ جناب الطاف حسین نے ایک اور فیصلہ میں رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ کسی جگہ کوئی بھی شادی وغیرہ کی تقریب ہو وہاں کوئی وزیر یا رابطہ کمیٹی کا ،رکن شریک نہیں ہوگا بلکہ علاقائی سیکٹر کے ذمہ داران، یونٹ کے ذمہ داران، علاقے کا ایم این اے اور ایک ایم پی اے شرکت کرنے کے حقدار ہوں گے۔ اجلاس میں طے کئے گئے ایک اور فیصلے کے مطابق جناب الطاف حسین نے رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس کی سربراہی میں ایک Assets Committee تشکیل دی ہے جوکہ پارٹی کے تمام وزراء، سینیٹرز، ایم این ایز، ایم پی ایز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سے شمولیت کے وقت سے لیکر آج تک کے اثاثے کی تفصیل جمع کرکے جناب الطاف حسین کو پیش کرے گی۔


4/25/2024 8:01:25 PM