Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دھرنا دینے والی جماعتوں کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنے اور قبضہ کرنے کا عمل افسوسناک ہے۔ الطاف حسین


دھرنا دینے والی جماعتوں کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنے اور قبضہ کرنے کا عمل افسوسناک ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/1/2014 1
دھرنا دینے والی جماعتوں کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنے اور قبضہ کرنے کا عمل افسوسناک ہے۔ الطاف حسین
پی ٹی وی یا اسی جیسے ادارے اور انکی عمارتیں ریاست کی علامات ہیں انکے تقدس کا خیال رکھنا سب کا فرض ہے
احتجاج کی آڑ میں ریاستی اداروں پر قبضہ کرنے یا ان کو نقصان پہنچانے کے عمل کو کسی بھی صورت میں درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا
دھرنا دینے والی جماعتوں کے قائدین اپنے کارکنوں کو سختی سے تنبیہ کریں کہ وہ قومی ریاستی اداروں کوکسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچائیں 
دھرنا دینے والے افراد بھی خدارا ریاست کے ان اداروں کو نقصان پہنچا کر ملک کی عزت و وقار کو مجروح نہ کریں، یہ آپ کے اپنے ادارے ہیں۔ الطا ف حسین کی اپیل
لندن ۔۔یکم ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں دھرنادینے والی جماعتوں کے کارکنوں اورحامیوں کی جانب سے پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوابولنے اورقبضہ کرنے کے عمل پر شدیدافسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پی ٹی وی یااسی جیسے ادارے اورانکی عمارتیں ریاست کی علامات ہیں جن کے تقدس کاخیال رکھناسب کافرض ہے اور احتجاج کی آڑ میں ان پر قبضہ کرنا یا ان کونقصان پہنچانے کے عمل کوکسی بھی صورت میں درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے دھرنادینے والی جماعتوں کے قائدین اور دیگر رہنماؤں سے کہا کہ وہ دھرنے میں شریک اپنے اپنے کارکنوں کو سختی سے تنبیہ کریں کہ وہ قومی ریاستی اداروں خواہ وہ پی ٹی وی ہو، ریڈیو ہویاپارلیمنٹ ہوانہیں کسی بھی قسم کانقصان نہ پہنچائیں اوران کااحترام کریں۔جناب الطاف حسین نے دھرنے میں شریک دونوں جماعتوں کے کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ ریاست کی پہچان یہ ادارے آپ کے اپنے ادارے ہیں، ان کی حفاظت کرنا اور ان کے تقدس کاخیال کرناآپ کابھی فرض ہے لہٰذاآپ خداراریاست کے ان اداروں کونقصان پہنچاکرملک کی عزت و وقارکومجروح نہ کریں، آپ اپنا احتجاج ضرورکریں لیکن خدارا اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پرامن رکھیں اوراحتجاج کی آڑ میں کسی بھی قومی ادارے کوہرگز نقصان نہ پہنچائیں

4/24/2024 5:49:45 PM