Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیاسی بحران کے حل کیلئے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین


سیاسی بحران کے حل کیلئے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/29/2014
سیاسی بحران کے حل کیلئے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
آرمی چیف نے مصالحت کیلئے آگے بڑھ کر پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے، میں مصالحت کے عمل کو مکمل طور پر سپورٹ کرتا ہوں۔ الطاف حسین
اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان بڑے خون خرابے اور بڑے نقصان سے بچ گیا ہے۔ الطاف حسین
جنرل راحیل شریف نے سیاسی بحران کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرکے لوگوں کے دلوں میں گھر بنالیا ہے
فریقین کو زمینی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے آری چیف کی مسلمہ حیثیت کو سامنے رکھنا چاہیے
میں نے چند روز قبل کہا تھا کہ فوج کی جانب سے جو بھی اقدام ہوگا وہ آئین کی چھتری تلے ہوگا اور وہی ہو رہا ہے
جنرل راحیل شریف 1992ء میں ایم کیوایم اورفوج کے درمیان پیداکی گئی غلط فہمیوں کا بھی خاتمہ کرلیں تویہ بھی ملک کی بڑی خدمت ہوگی۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔28 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے اسلام آبادمیں کئی روزسے جاری دھرنے دینے والی جماعتوں تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک اوران کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سیاسی بحران کے حل کیلئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرنے کاخیرمقدم کیاہے۔ صورتحال پر ایک انٹرویومیں اظہارخیال کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ پیش رفت انتہائی خوش آئند ہے ،اللہ کاکرم ہے کہ پاکستان بڑے خون خرابے اوربڑے نقصان سے بچ گیاہے،آرمی چیف نے ایساکرکے پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے اورمیں مصالحت کے عمل کومکمل طور پر سپورٹ کرتاہوں۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے موجودہ صورتحال میں سیاسی بحران کے حل کیلئے آگے بڑھ کر اورایک مؤثرکردار ادا کرکے لوگوں کے دلوں میں گھر بنالیا ہے اور جولوگوں کے دلوں میں گھربناتاہے وہ بڑاانسان ہوتا ہے۔ جناب الطا ف حسین نے وزیراعظم کی جانب سے اس سلسلے میں کردارپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا’’ بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ‘‘۔انہوں نے کہاکہ فریقین خاص طورپر سویلین حکومت کوزمینی حقیقت کوتسلیم کرتے ہوئے آری چیف کی مسلمہ حیثیت کوسامنے رکھناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے چندروز قبل کہا تھاکہ فوج کی جانب سے جوبھی اقدام ہوگاوہ آئین کی چھتری تلے ہوگااوروہی ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوشر وع ہی سے یہ کوشش کررہی تھی کہ معاملہ مذاکرات اوربات چیت کے ذریعے ہو۔ جناب الطا ف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جہاں اس سیاسی بحران کوختم کرنے کیلئے بڑھ کرکرداراداکیاہے،آپ سے ایک اور گزارش ہے کہ آپ ایک نیک کام اورکرلیں کہ 1992ء میں جنرل آصف نوازکے دورمیں ایم کیوایم اورفوج کے درمیان جو غلط فہمیاں پیداکی گئی تھیں اورجناح پورکی سازش اوراسی طرح کے دیگرخودساختہ الزامات کے ذریعے ایم کیوایم کوملک دشمن جماعت ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ،مہاجروں کی حب الوطنی پر شک کیاگیا، لسانی فسادات کرائے گئے اورجوبھی دوریاں پیداکی گئیں وہ ان کا بھی خاتمہ کرلیں تویہ بھی ملک کی بڑی خدمت ہوگی اورایم کیوایم کی قیادت ،تمام کارکنان اور تمام مہاجرعوام دعائیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان اورپاک فوج سے محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے یہ اشعار بھی پڑھے،
الفت کی نئی منزل پر چلا تو بانہیں ڈال کے باہوں میں
دل توڑنے والے دیکھ کے چل ، ہم بھی توپڑے ہیں راہوں میں


4/25/2024 6:13:00 AM