Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں قائد ایم کیوایم الطاف حسین


اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں قائد ایم کیوایم الطاف حسین
 Posted on: 8/23/2014
اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں قائد ایم کیوایم الطاف حسین
دھرنوں کے شرکاء کے باعث اسلام آبادکو خطر ناک وبائی مرض یا امراض کے خطرے سے بھی خالی قرار نہیں دیا جاسکتا 
وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے صحت وصفائی کے انتظامات کو SOS کی بنیاد پر تیز سے تیز تر کردے 
مقامی انتظامیہ ،دھرنوں میں موجود شرکاء کیلئے صفائی اورستھر ائی کامناسب انتظامات نہیں کرپارہی ہے
اسلام آباد میں ٹوائلٹس کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث انسانی فضلے سے نکلنے والی زہریلی گیسوںاور تعفن کا دائرہ کار ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتاجارہا ہے
حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ باہمی بات چیت کے ذریعہصفائی ستھرائی کا انتظام بہترسے بہتر بنایا جائے، الطاف حسین
اسلام آباد کے مکین پانی ابال کر استعمال کریں او ر گھرسے نکلتے وقت کاٹن ماسک کا استعمال لازمی کریں
حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے رہنماء خدارا وہ صرف دکھاوے یافوٹو سیشن کیلئے مذاکرات نہ کریں
مذاکراتی ٹیم کے ارکان خود کو وقت کی قیدسے آزاد کرکے اس وقت تک مذاکرات کیلئے بیٹھے رہیں جب تک کہ وہ بات چیت کے ذریعہ کسی مثبت حل تک نہیں پہنچ جاتے، الطاف حسین کی اپیل
لندن 23اگست 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ دارالخلافہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرین کے لئے صحت وصفائی کے ناقص انتظامات او ربڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کے خدشے پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا۔ جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفاقی کابینہ کے اراکین ، احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے رہنماؤں،دانشوروں ، صحافیوں،انسانی حقوق کی انجمنوں اوروکلاء برادری سمیت غور وفکر کرنے والے ہرذی شعور پاکستانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت او راحتجاجی دھرنے دینے والوں کے مابین نتیجہ خیز او رکامیاب مذاکرات نہ ہونے کے سبب جہاں ملک اور اس کا دارا لخلافہ اسلام آباد بے شمارطویل مدتی (Long term ) اور قلیل مدتی( Short term) ممکنہ نقصانات کے بوجھ تلے دبتا چلا جارہا ہے وہاں اسلام آباد کو پھوٹ پڑنے والے خطر ناک وبائی مرض یا امراض کے خطرے سے بھی خالی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ ،دھرنوں میں موجود شرکاء کیلئے صفائی اورستھر ائی کامناسب انتظامات نہیں کرپارہی ہے اوراحتیاطی تدابیر کیلئے لگائے گئے بے شمار کنٹینرز کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت بہت زیادہ مشکل ہوگئی ہے ،دھرنے کے شرکاء کیلئے صحت وصفائی اور ٹوائلٹس کے مناسب انتظامات نہ ہونے سے اسلام آباد میں انسانی فضلے سے نکلنے والی زہریلی گیسوں اور تعفن کا دائرہ کار ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتاجارہا ہے ، صفائی ستھرائی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے سبب دارالخلافہ اسلام آبا د میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا شدید خدشہ لاحق ہے جو Epidemic کی شکل اختیارکرکے لاکھوں انسانوں کو خطرناک اور جان لیوا وبائی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے ۔لہٰذا میں ،حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ باہمی بات چیت کے ذریعہ صفائی ستھرائی کا انتظام بہترسے بہتر بنایا جائے ورنہ کھانے پینے کی اشیاء بشمول منرل واٹر کی بوتلیں ایک مرتبہ کھل جانے کے بعد زہریلے جراثیموں کی Contamination اورفضائی آلودگی سے ہرگز محفوظ نہیں رہ سکیں گی کیونکہ ایسی صورتحال میں اشیاء کے سڑجانے کے باعث زہریلی گیسوں کے اخراج کا خدشہ بدرجہ اتم موجود رہتا ہے۔
جناب الطاف حسین نے اسلام آباد کے مکینوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے تحت پانی ابال کر استعمال کریں، اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے گھر وں میں صفائی ستھرائی کے بہتر سے بہتر حفاظتی انتظامات کریں او ر گھرسے نکلتے وقت کاٹن ماسک کا استعمال لازمی کریں۔انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ اسلام آباد میں زہریلی گیسوں کے اخراج اور تعفن سے پھیلنے والے وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے صحت وصفائی کے انتظامات کو SOS کی بنیاد پر تیز سے تیز تر کردے ،شہریوں کی صحت وزندگی کے تحفظ کیلئے ہرممکنہ اقدامات بروئے کارلائے اورصحت وصفائی کے معقول انتظامات کرکے خدارا اسلام آبادکے لاکھوں مکینوں کی جانیں محفوظ بنائی جائیں۔ جناب الطاف حسین نے حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے رہنماؤں پر زوردیا کہ خدارا وہ صرف دکھاوے یافوٹو سیشن کیلئے مذاکرات نہ کریں بلکہ مذاکرات کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے مذاکراتی ٹیم کے ارکان خود کو وقت کی قیدسے آزاد کرکے اس وقت تک مذاکرات کیلئے بیٹھے رہیں جب تک کہ وہ بات چیت کے ذریعہ کسی مثبت حل تک نہیں پہنچ جاتے ۔ 

4/23/2024 8:39:27 PM