Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملکی صورتحال کے پیش نظرتمام سیاسی جماعتوں اورفریقین بردباری، سمجھداری اورافہام وتفہیم کارویہ اورراستہ اپنائیں،رابطہ کمیٹی


ملکی صورتحال کے پیش نظرتمام سیاسی جماعتوں اورفریقین بردباری، سمجھداری اورافہام وتفہیم کارویہ اورراستہ اپنائیں،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/20/2014
ملکی صورتحال کے پیش نظرتمام سیاسی جماعتوں اورفریقین بردباری، سمجھداری اورافہام وتفہیم کارویہ اورراستہ اپنائیں،رابطہ کمیٹی
موجودہ حالات نے ناصرف جمہوریت بلکہ ملکی معیشت ترقی اوراستحکام کوبھی شدیدخدشات سے دوچارکردیاہے
تمام سیاسی جماعتیں اورقائدین اپنے انفرادی خاندانی جماعتی ، علاقائی ،یامسلکی نظریات اورمفادات کے بجائے ملک کے وسیع ترمفادمیں ایک دوسرے کی بات سنیں
یہ ملک قائم ودائم ہوگا توملک میں جمہوریت بھی ہوگی اورسیاسی جماعتوں کا بھی کردارہوگالہٰذاتمام سیاسی قوتیں ملک کوبچانے اسے استحکام بخشنے کے لئے افہام وتفہیم سے کام لیں
ہٹ دھرمی ،اناپرستی اورمفادپرستی کامظاہرہ ہرگز نہ کیاجائے،ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس،تشویش کااظہار
کراچی:۔۔۔20 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں ملکی صورتحال کوتشویش ناک قراردیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اورفریقین سے کوبردباری، سمجھداری اورافہام وتفہیم کا رویہ اورراستہ اپنانے کی درخواست کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ اس وقت ملک انتہائی نازک دورسے گذررہا ہے اورموجودہ حالات نے ناصرف جمہوریت بلکہ ملکی معیشت ترقی اوراستحکام کوبھی شدیدخدشات سے دوچارکردیاہے اورضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اورقائدین اپنے انفرادی خاندانی جماعتی علاقائی ،یامسلکی نظریات اورمفادات کے بجائے ملک کے وسیع ترمفادمیں ایک دوسرے کی بات سنیں اورسمجھیں اورگنجائش پیداکریں اورہٹ دھرمی ،اناپرستی اورمفادپرستی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ ملک قائم ودائم ہوگا توملک میں جمہوریت بھی ہوگی اورسیاسی جماعتوں کا بھی کردارہوگالہٰذاتمام سیاسی قوتیں ملک کوبچانے اسے استحکام بخشنے کے لئے افہام وتفہیم سے کام لیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمہوریت کے نعرے لگانے اوراس کے راگ الاپنے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی بلکہ جب تک جمہوریت کے ثمرات اورفیض عام پاکستانیوں تک نہیں پہنچے جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی ،ملک میں فوری طورپرڈھانچے کی تبدیلی Stractural Chagesبامعنی لینڈریفامز خاندانی اورموروثی سیاست کے خاتمے ،الیکشن ریفام پرتمام سیاسی جماعتوں کے مشاورات سے آئین میں ترامیم کی جائیں،ملک میں مزیدانتظامی یونٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ بلدیاتی حکومت کے قیام کوناگزیرسمجھاجائے اورآئین میں اس حوالے سے ضروری ترامیم کی جائیں اورزیادہ سے زیادہ اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کرنے کویقینی بنایا جائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں فوری تبدیلی کوناگزیرسمجھتی ہے لیکن چہروں کی تبدیلی ملک کے مسائل کاحل نہیں بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے گلے سڑے فرسودہ ظالمانہ نظام کوتبدیل کرکے اسے حکمران دوست کے بجائے عوام دوست اور پاکستان دوست نظام بنایاجاسکے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت کی تبدیلی کے لئے ایسی روایات نہ ڈالی جائے کہ پھرکسی بھی حکومت کاچلنا ناممکن بن جائے اور سیاسی اورانتظامی استحکام خواب بن کررہ جائے۔را بطہ کمیٹی نے کہاکہ موجودہ بحران کوایک موقع سمجھتے ہوئے قوم کو67سال سے تاریکی غربت ،جہالت اور دہشت گردی اورظلم وناانصافی سے نکالنے اورپاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناحؒ کے وژن کے مطابق چلانے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین بحران کے آغاز کے پہلے ہی سے افہام وتفہیم اورمذاکرات کی ضرورت پرزوردیتے رہیں ہیں اوراس سلسلے میں انہوں نے تاریخی کردارادا کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں سندھ کے شہری علاقوں میں عوامی مسائل پربھی غورکیااورصورتحال کوتشویش ناک قراردیاہے ،خاص طورپرپانی کی عدم دستیابی ،بجلی کے بحران اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کوانتہائی تشویش ناک قراردیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک مضبوط ،مربوط اوربااختیاربلدیاتی حکومت کے بغیرعوامی مسائل سے نمٹناممکن نہیں ضرورت تواس بات کی تھی کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کومزیداختیارمنتقل کرکے مضبوط کرتی اس نے رہے سہے اختیارات بھی بلدیاتی اداروں سے لیکرصوبائی وزارتوں کومنتقل کردیئے ہیں ،جس کے ذریعے سندھ کے شہری علاقوں کااستحصال کیاجارہاہے اورجس کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں بے حد بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں اور اپنے ووٹرز کے مسائل کا نہ صرف احساس ادراک رکھتی ہے بلکہ ان کے بنیادی حقوق کیلئے ہر طرح کے احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتی ہے ۔

4/26/2024 1:41:58 PM