Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیاسی بحران کی وجہ سے پاکستان شدید سیاسی بے یقینی کا شکار ہے، الطاف حسین


سیاسی بحران کی وجہ سے پاکستان شدید سیاسی بے یقینی کا شکار ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/18/2014
سیاسی بحران کی وجہ سے پاکستان شدید سیاسی بے یقینی کا شکار ہے، الطاف حسین
اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہوگیا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال کے باعث تاجر اور سرمایہ دار شدید بے چینی کا شکار ہیں
رابطہ کمیٹی اور ارکان پارلیمنٹ غور کریں کہ موجودہ بحران سے ملک و قوم کو کیسے نکالا جاسکتا ہے، الطاف حسین
رابطہ کمیٹی کے اراکین اور اسلام آباد میں مقیم اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس سے فون پر خطاب
لندن ۔۔18اگست 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان ،لندن اور حق پرست پارلیمانی گروپس سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں اور غور کریں کہ موجودہ سیاسی بحران سے ملک و قوم کو کیسے نکالاجاسکتا ہے۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات پیر کو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور اسلام آباد میں مقیم اراکین قومی اسمبلی سے فو ن پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس وقت پاکستان شدید بحران سے گزر رہا ہے ۔ ملک کی مسلح افواج شمالی وزیر ستان میں ملکی تاریخ کے کٹھن ترین فوجی آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ اسلام آباد میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے ملک شدید سیاسی بے یقینی کا شکار ہے، اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہوگیا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال کے باعث تاجر اور سرمایہ دار شدید بے چینی کا شکار ہیں ۔اس صورتحال کا مزید جاری رہنا کسی بھی طور پر ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کا جلد از جلد بات چیت اور افہام وتفہیم کے ذریعہ کوئی نہ کوئی حل نکلنا ناگزیر ہے ورنہ خدانخواستہ ملک کو اس کا نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین اور تمام حق پرست منتخب نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنے ہنگامی اجلاس منعقد کر کے موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں اور مشاورت کرکے بتائیں کہ ملک کو قوم کو اس سیاسی تعطل سے کیسے نکالاجاسکتا ہے ۔

4/23/2024 2:15:34 PM