Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینیٹررحمن ملک کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی مصالحتی کمیٹی کے ارکان پرمشتمل وفدکی نائن زیروآمد،رابطہ کمیٹی سے ملاقات


سینیٹررحمن ملک کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی مصالحتی کمیٹی کے ارکان پرمشتمل وفدکی نائن زیروآمد،رابطہ کمیٹی سے ملاقات
 Posted on: 8/18/2014
سینیٹررحمن ملک کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی مصالحتی کمیٹی کے ارکان پرمشتمل وفدکی نائن زیروآمد،رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،اسلام آبادمیں جاری دھرنوں اورعوام کے بنیادی مسائل کے متعلق باہمی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔
پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی کے مصالحتی کمیٹی کے ارکان سینیٹر رحمن ملک، صابرعلی بلوچ، شرجیل انعام میمن، سینیٹرمولابخش چانڈیو اورخانزادہ خان پرمشتمل وفدنے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینیٹر نسرین جلیل، کنور نوید جمیل، خالد سلطان اورعارف خان ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اورملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،اسلام آبادمیں عمران خان اورطاہرالقادری کی جانب سے دھرنوں اورعوام کے بنیادی مسائل کے متعلق باہمی امورتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے آغازمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہورسمیت دہشت گردی کے مختلف واقعات اورآپریشن ضرب عضب میں شہیدہونیوالوں کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پرحق پرست صوبائی وزراء عبدالرؤف صدیقی،فیصل سبزواری اورسندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد،ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن بھی موجودتھے۔بعدازاں میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹررحمن ملک نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم سمیت تمام پارٹیاں ملک میں جمہوریت کاتسلسل چاہتی ہیں،قائدتحریک الطا ف حسین(الطاف بھائی)اورآصف علی زرداری دوراندیش قیادت ہیں جناب الطاف حسین ملک کو درپیش خطرات کوپہلے سے بھانپ کراس کاحل بتادیتے ہیں سیاست میں گروہ بندی کوختم ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی ملک پرمشکل وقت آیاہے ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور آج ہمارے یہاںآنے کابنیادی مقصدبھی یہی ہے کہ جمہوری عمل مستحکم اورمضبوط سے مضبوط ترہو۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں نے ایم کیوایم سمیت جن سیاسی جماعتوں سے بھی ملاقات کی وہ سب جمہوریت کے خواہ ہیں اور موجودہ صورتحا ل میں تصادم کے خلاف ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی تصادم کے نتیجے میں ملک کو بڑا نقصان اٹھاناپڑاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت میں احتجا ج کرنا،دھرنہ دینا اور اظہار رائے سب کا حق ہے۔ لہٰذاان دونوں جماعتوں کافرض ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے تصادم کی صورتحال پیش نہ آنے دیں،موجودہ سیاسی مسئلے کے سبب قوم کی توجہ ضرب عضب سے ہٹ گئی ہے ان ہزاروں جوانوں سے جنہوں نے قربانیاں دی ہیں اوران لوگوں سے جواپنے گھروں کوچھوڑکرکھلے آسمان تلے زندگی گزاررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ طاہرالقادری اورعمران خان کے مطالبات پرحکومت کا کوئی واضح موقف سامنے نہیں آرہا ہے ۔انہوں نے دونوں فریقین سے درخواست کی کہ وہ ملک کی بقاء کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں اورمسئلے کاسیاسی حل ممکن بنائیں کیونکہ مذاکرات کے بغیرکسی بھی مسئلے کاحل ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری سیاسی ڈیڈلاک کوختم کرنے اورجمہوریت کے فروغ کے لئے جناب الطاف حسین (الطاف بھائی)اور آصف علی زرداری کاکردار قابل ستائش ہے،گوکہ ہم ابھی بھی سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے اپنا مقررہ کرداراداکررہے ہیں لیکن اگرحکومت کی جانب سے مسئلے کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش کی گئی تو پیپلزپارٹی اورایم کیوایم اور بہتر انداز میں ثالث کاکردارادا کریں گے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کوسیاسی معاملات بہترکرنے چاہئیں اورعوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک جگہ جمع ہوناضروری ہے ،اس وقت دہشت گردی ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے اوردہشت گردی کوختم کرنے کے لئے سب کواپنا اپنا کرداراداکرناہوگا ۔رحمن ملک نے کہاکہ مسائل حل کرنے کے لئے ملک میں تمام وسائل موجودہیں کمی ہے توصرف اورصرف ایک دوسرے کو برادشت کرنے کی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی کے وفدکوقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے نائن زیروآمدپرخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں جمہوریت کولاحق خطرات کا خاتمہ ہو اورجمہوریت کاتسلسل قائم رہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت اس سطح کی ہونی چاہئے کہ جس کاعام پاکستانی کوفائدہ ہواوراسی چیزکومدنظررکھتے ہوئے ہم ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے اورجمہوریت کے فروغ کے لئے بغیرکسی کے کہے ہم اپناسیاسی کرداراداکررہے ہیں اوراگرحکومت یادوسرے فریق نے ہم سے تعاون کی درخواست کی توہم اپنا کردارمزیدبہتر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ جمہوریت کی دعویٰ دارجماعتوں نے لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کروائے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے حکومت اوراحتجاج کرنے والی دونوں جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مجبوریوں کوسمجھیں اور تصادم کی صورتحال اختیارکرنے سے ہرممکن گریز کریں ۔ انہوں نے حکمرانوں سے کہاکہ دونوں جماعتوں کے جومطالبات آئین وقانون کے مطابق ہیں انہیں پوراکیاجائے تاکہ احتجاج میں تصادم کاعنصرنہ آئے کیونکہ ملک کی مسلح افواج اس وقت پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ میں مصروف ہے ایساکوئی اقدام نہ اُٹھا یاجائے جس سے فوج کی توجہ مرکزی مسئلے سے ہٹے اورملک کوکسی بڑے نقصان کاسامنا کرنا پڑے ۔انہوں نے دونوں فریقین سے اپیل کی کہ خداراجمہوریت اورپاکستان کوچلنے دیاجائے۔

4/19/2024 3:22:52 AM