Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کااعلان قوم کے ساتھ بڑامذاق ہے،الطاف حسین


عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کااعلان قوم کے ساتھ بڑامذاق ہے،الطاف حسین
 Posted on: 8/17/2014
عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کااعلان قوم کے ساتھ بڑامذاق ہے،الطاف حسین
اگر عمران خان کو یہی کچھ کرناتھاتووہ کئی روزتک قوم کااتناوقت ، توانائی اورپیسہ خرچ کرنے کے بجائے پہلے ہی اس کااعلان کردیتے
سول نافرمانی کااعلان عمران خان حکومت کاکونسانقصان کررہے ہیں؟ لوگ بجلی کابل ویسے ہی نہیں دیتے اورکنڈا لگاکربجلی حاصل 
کرلیتے ہیں،اسی طرح ٹیکس کی چوری بھی ہوتی ہے، لہٰذاسول نافرمانی کااعلان عمران خان حکومت کاکونسانقصان کررہے ہیں ؟
اگرعمران خان میں جرات وہمت ہے تووہ قوم کے ساتھ یہ مذاق کرنے کے بجائے کوئی جراتمندانہ اقدام اٹھاتے
میں میاں نوازشریف کی حکومت کاحمایتی نہیں، پاکستان کے امن کے نام پر وزیراعظم نوازشریف اورعمران خان سے اپیل کرتاہوںکہ وہ مسائل کے حل کے لئے سول نافرمانی کے بجائے بات چیت کاآغازکریں 
نائن زیرو کراچی، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں رابطہ کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اورتنظیمی عہدیداروں سے گفتگو
لندن۔۔۔17 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کااعلان قوم کے ساتھ بڑامذاق ہے، اگرانہیں یہی کچھ کرناتھاتووہ کئی روزتک قوم کااتناوقت ، توانائی اورپیسہ خرچ کرنے کے بجائے پہلے ہی اس کااعلان کردیتے ۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اورونگزکے ساتھ ساتھ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ ،تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سول نافرمانی گڈے گڑیاکاکھیل نہیں بلکہ ملک کے نظام کے مستقبل کامعاملہ ہے۔ملک کی معیشت کا بٹہ بیٹھ چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے آزادی مارچ کے نام پر جلسے جلوس کررہی ہے ، پنجاب کے مختلف شہروں سے عوام کوطفل تسلیاں دی گئیں اوربڑے بڑے خوش کن نعرے دے کر اسلام آباد لایاگیااوریہ کہاگیاکہ جب تک مقاصدحاصل نہیں ہوجاتے اس وقت تک ہم دھرنے سے نہیں اٹھیں گے ،اس دوران کاروبار زندگی متاثرہوا، اسٹاک مارکیٹ گرگئی اورسیکوریٹی کے انتظامات پربھی بڑا خرچہ آرہاہے، یہ پیسہ وزیراعظم نوازشریف کی ذاتی جیب سے نہیں جائیگابلکہ ملک کے خزانے سے ہی جائے گا۔اگر اتناکچھ ہونے کے بعدعمران خان کو یہی کرناتھاتووہ پہلے ہی کردیتے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عوام کوپانی بجلی گیس کابل اورٹیکس نہ دینے کااعلان کیاہے جبکہ لوگ بجلی کابل ویسے ہی نہیں دیتے اورکنڈا لگاکربجلی حاصل کرلیتے ہیں،اسی طرح ٹیکس کی چوری بھی ہوتی ہے، لہٰذاسول نافرمانی کااعلان عمران خان حکومت کاکونسانقصان کررہے ہیں ؟
۔اگرعمران خان میں جرات وہمت ہے تووہ قوم کے ساتھ یہ مذاق کرنے کے بجائے کوئی جراتمندانہ اقدام اٹھاتے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں میاں نوازشریف کی حکومت کاحمایتی نہیں، نوازشریف حکومت نے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے ساتھ براکیاتھا لیکن میں بدلہ لینے کاقائل نہیں، مجھے پاکستان کے عوام کابھلاچاہیے، عوام پہلے ہی بہت پریشان ہیں، میں سمجھتاہوں کہ عمران خان نے عوام کے ساتھ مذاق کیاہے۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے امن کے نام پر وزیراعظم نوازشریف اورعمران خان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ مسائل کے حل کے لئے سول نافرمانی کے بجائے بات چیت کاآغازکریں اوراپنے مطالبات دلائل کے ساتھ منوائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرکوئی خوش خیالی میں یہ سوچے کہ میں ٹارزن ہوں، ٹائی سن یامحمدعلی کلے ہوں تو سوچنے سے کوئی ٹارزن یاٹائی سن نہیں بن جاتا۔انہوں نے کہاکہ میں نے ملک کی بہتری، سلامتی وبقاء اورملک کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے سول نافرمانی کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیاہے کیونکہ میں سمجھتاہوں کہ بعض جگہوں پر مصلحت سے کام لیناگناہ کبیرہ ہوجاتاہے ۔ 



4/25/2024 8:57:48 PM