Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف اپنے الٹی میٹم کو واپس لے کر معاملہ مطالبات تک ہی محدود رکھیں، الطاف حسین


پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف اپنے الٹی میٹم کو واپس لے کر معاملہ مطالبات تک ہی محدود رکھیں، الطاف حسین
 Posted on: 8/17/2014
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف اپنے الٹی میٹم کو واپس لے کر معاملہ مطالبات تک ہی محدود رکھیں، الطاف حسین
ریڈ زون میں داخل ہونے، حکومتی تنصیبات پر یلغار کرنے اور انہیں کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے ہرقیمت پر گریز کریں۔ الطاف حسین
لللہ تشدد کا ہر راستہ اور طریقہ اختیار کرنے سے گریز کریں، معاملات کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔ الطاف حسین
حکومت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والی جماعتوں سے مذاکرات کا فی الفور آغاز کرے، ان کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائے
تمام فریقین خدارا بات چیت کے دروازے کھلے رکھیں، اس پر تالہ ڈالنے اور محاذ آرائی سے ہر قیمت پر اجتناب کریں، محاذ آرائی کا انجام ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا
مسلح افواج اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں، حکومت اور احتجاج کرنیوالی جماعتیں اپنا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے ان حقائق کو بھی مدنظر رکھیں
پاکستان عوامی تحریک، پی ٹی آئی اور ان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں اور ہمدردوں کو طوفانی بارش اور موسم کی خرابی کے باوجود پرامن طریقے سے احتجاج جاری رکھنے پر زبردست خراج تحسین
احتجاجی مارچ کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے اور ضبط و برداشت سے کام لینے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔ الطاف حسین
مارچ کرنیوالی جماعتوں کے گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ الطاف حسین کا حکومت سے مطالبہ
لندن۔۔۔17 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں اور ہمدردوں کو طوفانی بارش اورموسم کی خرابی کے باوجود پرامن طریقے سے اپنے احتجاج کوجاری رکھنے پر زبردست خراج تحسین اورشاباش پیش کی ہے ۔انہوں نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب اوران کی کابینہ کے ارکان کابھی شکریہ اداکیا جنہوں نے احتجاجی مارچ کے خلاف ہرقسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کیااوردانشمندی اور ضبط وبرداشت سے کام لیا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بعض مقامات پر مقامی انتظامیہ اورپولیس نے مارچ کرنیوالی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں کی ہیں، میراحکومت سے مطالبہ ہے کہ ان گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکیاجائے ۔ جناب الطا ف حسین نے پاکستان عوامی تحریک، تحریک انصاف اوران کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے پرذوراپیل کی کہ جہاں انہوں نے اب تک صبروتحمل کامظاہر ہ کیاہے اورپرامن رہ کراحتجاج کیاہے ،خدارا مستقبل میں بھی اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پرامن رکھیں اور انہوں نے جو حتمی الٹی میٹم دیاہے اس الٹی میٹم کو واپس لے کر معاملہ مطالبات تک ہی محدود رکھیں، تشددکا ہرراستہ اورطریقہ اختیارکرنے سے گریز کریں ،خصوصاًریڈ زون میں داخل ہونے ،حکومتی تنصیبات پر کسی قسم کی یلغارکرنے ، ان پر قبضہ کرنے اورانہیں نقصان پہنچانے سے ہرقیمت پر گریز کریں ۔الطا ف حسین نے حکومت کومشورہ دیاکہ وہ بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والی جماعتوں سے مذاکرات کافی الفور آغاز کرے، ان کے جائز مطالبات کوفی الفورتسلیم کرنے اوران پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائے اور معاملات کولللہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنے کی ہرممکنہ کوشش کرے۔الطا ف حسین نے ساتھ ساتھ احتجاج کرنے والی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے سخت گیررویہ اختیارکرنے کے بجائے لچک دار رویہ اختیارکریں اور محاذآرائی کی طرف جانے والے ہرراستے ،طورطریقے اورطرزعمل سے گریز کریں۔ ان حالات میں اس بات کو بھی سامنے رکھیں کہ ہماری مسلح افواج اس وقت شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف تاریخ کی سب سے مشکل جنگ میں مصروف ہیں ،جوانوں سے لیکرافسران تک اپنی جانوں کانذرانہ پیش کررہے ہیں لیکن ان کی جواں ہمتی ،ایمانی قوت اورقومی سلامتی کے لئے جان قربان کرنے کے جوش و جذبہ میں ذرہ برابر کوئی کمی نہیں آرہی ہے اور پاک فوج کے جوان تمام تر مشکلات کے باوجود ہرمحاذپر فتح وکامرانی سے ہمکنارہوتے ہوئے جگہ جگہ دہشت گردوں کا صفایا کررہے ہیں۔دوسری جانب دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبورہیں اور کیمپوں میں اذیت ناک زندگی گزارکر ملک وقوم سے محبت کاثبوت دے رہے ہیں لہٰذا موجودہ حکومت اوراحتجاج کرنے والی جماعتیں مستقبل میں جوبھی لائحہ عمل اختیارکریں وہ ان تمام حقائق کوسامنے رکھتے ہوئےاختیارکریں ۔جناب الطاف حسین نے تمام فریقین سے ایک بارپھراپیل کی کہ وہ خدارا بات چیت کے دروازے کھلے رکھیں، اس پر تالہ ڈالنے اور محاذ آرائی سے ہرقیمت پر اجتناب کریں کیونکہ محاذ آرائی کاانجام ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

4/26/2024 8:24:37 AM