Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سی وی پر سیر و تفریح کیلئے جانے والے متعدد نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار افسوس


سی وی پر سیر و تفریح کیلئے جانے والے متعدد نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 7/31/2014
سی وی پر سیر و تفریح کیلئے جانے والے متعدد نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار افسوس 
عید الفطر کے موقع پر سمندر میں متعدد نوجوانوں کا ڈوب کر جاں بحق ہوجانا کسی سانحہ سے کم نہیں ہے ، الطاف حسین 
سی ویو پر دفعہ 144کا نفاذہونے ، نہانے پر مکمل پابندی ہونے کے باوجود نوجوانوں کا ڈوب کر 
جاں بحق ہونا افسوسناک اور تشویشنا ک ہیں ، الطاف حسین 
مزید انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کراچی کے تمام ساحلی علاقوں میں نہانے پر مکمل طور پر پابندی لگاتے ہوئے 
؂کرفیو نافذ کردیاجائے ، الطاف حسین 
کراچی کے تمام ساحلی علاقوں سمیت سندھ کے دیگر تفریح مقامات پرعید الفطر کے موقع پر ڈوب کر جاں بحق ہونے کے 
واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔31، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی مو و منٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے عید الفطر کے موقع پر سی ویو پر سیر و تفریح کیلئے جانے والے متعدد نوجوانوں اور بچوں کے ڈوب کر ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سی ویو پر دفعہ144کا نفاذ ہونے اور نہانے پر مکمل طور پابندی ہونے کے باوجود متعدد نوجوانوں کا ڈوب کر ہلاک ہوجانا باعث تشویش اور افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی ویو پر نوجوانوں کی ڈوب کر ہلاکتوں کے پیش نظر سی ویو سمیت کراچی کے تمام ساحلی علاقوں میں نہاتے پر مکمل طور پر پابندی لگاتے ہوئے کرفیو نافذ کردیاجائے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ویو پر متعدد نوجوان نہاتے ہوئے سمندری لہروں کی زد میں آگئے اور ڈوب کر ہلاک ہوگئے یہ ہلاکتیں عید الفطر کے موقع پر کسی سانحہ سے کم نہیں ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے سی وی پر نہاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوانوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تمام ساحلی علاقوں سمیت سندھ کے دیگر تفریح مقامات پرعید الفطر کے موقع پر ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، لائف گارڈ ز کو متحرک اور فعال کیاجائے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مزید ٹھوس اور مربوط اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ 

4/25/2024 9:29:27 PM