Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہری ماہ رمضان میں بھی پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے ترس رہے ہیں جو کہ باعث تشویش اور انتہائی افسوس ناک ہے،آصف حسنین


شہری ماہ رمضان میں بھی پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے ترس رہے ہیں جو کہ باعث تشویش اور انتہائی افسوس ناک ہے،آصف حسنین
 Posted on: 7/23/2014
شہری ماہ رمضان میں بھی پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے ترس رہے ہیں جو کہ باعث تشویش اور انتہائی افسوس ناک ہے،آصف حسنین کراچی سے منتخب نمائندہ ہونے کی حیثیت سے کو کراچی کے شہریوں کے مسائل سے خود کو علیحدہ نہیں رکھ سکتے۔ارکان قومی اسمبلی
پانی کی عدم فراہمی کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پورکردارادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ایم ڈی واٹر بورڈ
حق پرست اراکین قومی اسمبلی کے نمائند ہ وفد کی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی قطب الدین شیخ سے ملاقات
کراچی۔۔۔23جولائی2014ء
کراچی میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران ودیگر مشکلات کے حل کے لئے حق پرست اراکین قومی اسمبلی کے نمائند ہ وفد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی قطب الدین شیخ سے ملاقات کی ، ملاقات میں کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور ناجائز کنکشنزکے ذریعے پانی کی چوری، ٹینکر مافیا اورغیر قانونی وسرکاری ہائیڈرنٹ اور واٹر بورڈ کے افسران کی جانب سے تعاون کے فقدان اور عدم توجہّی اور پانی کی چوری میں ملوث محکمہ کی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کاروائی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔بعد ازاں حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے شہری ماہ رمضان میں پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں لیکن واٹر بورڈ کے انڈر کنٹرول ہائیڈرنیٹس کے ذریعے سے صنعتی علاقوں میں ٹینکر ز مافیاکے ذریعے کھلے عام پانی کی فروخت جاری ہے جو باعث تشویش اور انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی سے منتخب نمائندہ ہونے کی حیثیت سے کراچی کے شہریوں کے مسائل سے خود کو علیحدہ نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی چوری میں ملوث واٹر بورڈ کے ملازمین کو نہ صرف ملازمت سے برخاست کیا جائے بلکہ انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اورعوام کے لئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کرا چی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر قطب الدین نے حق پرست اراکین قومی اسمبلی کے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ پانی چوری میں ملوث ملازمین اورٹینکرز مافیااور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی سرپرستی کرنے والے ادارے کے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کہ شہر میں پانی کا بحران موجود ہے، پانی کی عدم فراہمی کی شکایات پر تمام علاقوں کاوہ خود دورہ کریں گے اورپانی کی عدم فراہمی کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پورکردارادا کرنے کی کوشش کریں گے

4/25/2024 2:42:41 AM