Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رمضان المبارک کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش


رمضان المبارک کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش
 Posted on: 7/22/2014
رمضان المبارک کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش
شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش کانوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
کراچی ۔۔۔22جولائی2014ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے رمضان المبارک کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔ ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی گزشتہ کئی روزسے بندہے جس کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات وپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ پانی کی عدم فراہمی سے ان کے معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہیں اورشہری دوران روزہ وضواورغسل کرنے سے بھی قاصرہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب شہرمیں پانی کابحران ہے اورماہ رمضان کے دوران روزے دارشہری پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں جبکہ دوسری جانب واٹربورڈکے افسران کی ملی بھگت سے بندکیے گئے غیرقانونی ہائیڈرینٹس سے بھاری قیمت پرپانی کی فراہمی جاری ہے جوغریب شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کے بحران کے باوجودہائیڈریٹس سے پانی کی سپلائی لمحہ فکریہ اورحیران کن ہے جس سے واضح ہوگیاہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کے شہریوں کوپانی سے محروم رکھا جارہا ہے ۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد ،ناظم آباد،گلبہار، فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد ،سائیٹ ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن خاموش کالونی،پاک کالونی ،سرجانی ،لانڈھی کورنگی،ملیراورلائنزایریاسمیت کراچی میں مختلف علاقوں میں پانی کی بندش کانوٹس لیاجائے اوررمضان المبارک میں شہریوں پریشان کرنے سے بازرہاجائے۔

4/25/2024 9:32:21 PM