Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کے استعمال اورغیرمیعاری سلنڈرکی تنصیب کاسختی سے نوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی


پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کے استعمال اورغیرمیعاری سلنڈرکی تنصیب کاسختی سے نوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/21/2014
پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کے استعمال اورغیرمیعاری سلنڈرکی تنصیب کاسختی سے نوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی 
گاڑیوں میں نصب غیرمعیاری سلنڈروں کی جانچ پرتال کے نظام کومربوط بنایاجائے،رابطہ کمیٹی 
فیڈرل بی ایریا میں فضل مل کے قریب مسافربس میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں متعدد افرا کے جاں بحق اور زخمی ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے رابطہ کمیٹی کی دعا
کراچی ۔۔۔۔21جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک21فضل مل کے قریب سی این جی بھرواتے ہوئے بس کا سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں متعدد افرا کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت ،انکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کے بڑھتے ہوئے استعمال اوراس مقصدکے لئے گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈر نصب کیے جانے سے خوفناک حادثات روزکامعمول بن چکے ہیں جس کے نتیجے میں متعددقیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور اس کے تدارک کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بڑی گاڑیوں میں نصب غیرمعیاری سلنڈروں کی جانچ پرتال کے نظام کومربوط بنایاجائے اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کے استعمال اورغیرمیعاری سلنڈرزکی تنصیب کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورغفلت برتنے والے متعلقہ اداروں کے سربرہان اوردیگراہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

4/22/2024 11:40:28 PM