Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کے ہاتھوں سرجانی سیکٹر کے دو کارکنان کی مسجد سے بلاجواز گرفتاری پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت


رینجرز کے ہاتھوں سرجانی سیکٹر کے دو کارکنان کی مسجد سے بلاجواز گرفتاری پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 7/21/2014
رینجرز کے ہاتھوں سرجانی سیکٹر کے دو کارکنان کی مسجد سے بلاجواز گرفتاری پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
عامر اشرفی ولد معین الدین اور ریحان علی ولد انتظار علی کو اعتکاف میں بیٹھے افراد میں افطاری تقسیم کر تے ہوئے گرفتار کیا گیا،
ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کو گرفتا ر کر کے لاپتہ کر نے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
کارکنان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اگر ان پر مقدمات ہیں تو ان کی عدالت میں پیش کیا جائے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنرسندھ اور وزیر اعلیٰ سند ھ کارکنان کے بارے میں معلومات کی فراہمی میں لواحقین کی ہر ممکن مدد کریں،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔۔21جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10/5 میں واقع جامع مسجد دلائل الخیرات سے رینجرزکے ہاتھوں ایم کیو ایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ07کے دو کارکنان عامر اشرفی ولد معین الدین اور ریحان علی ولد انتظار علی کی بلاجواز گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دونوں کارکنان اپنے علاقے کی جامع مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد میں افطاری تقسیم کرنے گئے تھے جہا ں سے رینجرز اہلکاروں نے انہیں شناخت کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کو گرفتا ر کر کے لاپتہ کر نے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جو کہ ایم کیو ایم اورگرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے کارکنان کے لواحقین کے لئے انتہائی تشویش اور فکر کا باعث ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار کارکنان کے لاپتہ کئے جانے کافی الفور نوٹس لیکر کارکنان کے بارے میں معلومات کی فراہمی میں ا نکے اہل خانہ کو رمعلومات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن مدد کریں ۔

4/26/2024 1:22:58 AM