Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد


آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد
 Posted on: 7/19/2014
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد
ایم کیو ایم کو اپنے شہر کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں دیا جارہا ، حیدر عباس رضوی
ایم کیو ایم صرف کراچی کی جماعت نہیں ہے، آج حق پرستی کا پرچم کشمیر اور گلگت بلتستان تک لہرا رہا ہے،
غز ہ میں مسلما نوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ غزہ کے مسلمانوں کے لئے آواز اُٹھائیں
دہشتگردوں نے ہمارے افواج اور عوام کو اپنی بر بریت کا نشانہ بنایا اور انتہا ء پسندی کو فروغ دیا،حیدر عباس رضوی
ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک کے مظلوم عوام کی خدمت کرتی رہی ہے،مزمل قریشی
غزہ میں معصوم مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شمع روشن،
تقریب سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی، حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور دیگر کا خطاب
کراچی۔۔۔19جولائی2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت علیگ لان گلشن اقبال میں افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا۔افطار ڈنر میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی اور احمد سلیم صدیقی ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، آرٹس فاؤنڈیشن کے صدر محمد فیصل ندیم ،سندھ ٹیچرز فورم کے صدر عزیر مدنی،جامعہ اُردو کے وائس چانسلرڈاکٹر ظفراقبال،جامعہ کراچی وویمن اسٹیڈیزکی چےئر پرسن نسرین اسلم شاہ سمیت مختلف جامعات کے پروفیسرز،اساتذہ ، معروف کامیڈین سلیم آفریدی اورمختلف میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹی وی اینکرز ، نیوز کاسٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف و سینئر شخصیات اور ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او دنیاکی واحد طالبہ تنظیم ہے جس نے اپنے اندر سے ایک بڑی سیاسی جماعت کو جنم دیاجو آج ملک کی تیسری بڑی جماعت ہے اور ملک میں بسنے والے ہر فرد کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 30برسوں سے عوام جناب الطاف حسین کے نظریے کو اپنارہے ہیں اور ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ حق پرست امیدواروں کو گزشتہ27برسوں سے الیکشن میں منتخب کرتے آ رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اتنے بڑے مینڈیٹ کے باوجود ایم کیو ایم کو اپنے شہر اور اس کے شہریوں کے مستقبل کے متعلق فیصلے کرنیکی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی شہری اداروں میں فیصلے کرنے کا اختیاررکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم صرف کراچی کی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ ملک گیرجماعت ہے جس کی حق پرستی کاپرچم کشمیر اور گلگت بلتستان تک لہرا رہا ہے اور جناب الطاف حسین کے منتخب نمائندے کراچی سے کشمور تک عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ غز ہ میں مسلما نوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ غزہ کے مسلمانوں کے لئے آواز اُٹھائیں کیونکہ ہمارے ملک میں بھی یہی صورتحال ہے جہاں دہشتگردوں نے ہمارے فوجی جنرلز ، جوانوں اور عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے اور دین کے نام پر انتہا ء پسندی کے رجحا ن کو فروغ دیا ہے ۔انہوں نے طالبعلموں کو تلقین کی کہ ان کا فرض ہے کہ اپنے اخلاق و کردارکو مثبت بنائیں کیوں کے یہی ہمارے ، شہر ،صوبے او ر ملک کا روشن مستقبل بنیں گے۔ تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جناب الطاف حسین کے خلاف ملکی و بین الاقوامی سطح پر سازشیں کی گئیں اور انکے نظریے کو ملک کے مظلوم و محرو م عوام تک پہنچنے سے روکا گیا لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے جناب الطا ف حسین اور ایم کیو ایم کو سر خروئی حا صل ہوئی ۔انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک کے مظلوم عوام کی خدمت کرتی رہی ہے اور آ ج مشکل کی اس گھڑی میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے ہم وطن آئی ڈی پیز کی بے لوث خدمت کر رہی ہے۔افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اُردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے طالبعلم اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ملک میں بہتر نظام کے لئے کوششیں کریں اور ملک کو تعلیم یافتہ قوموں کی صفوں میں کھڑا کرنے کیلئے بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کریں ۔بعد ازاں اے پی ایم ایس او کی جانب سے غزہ میں معصوم مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شمع روشن کیں ۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے اپنے شمع روشن کیا او ر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی بر بریت اور انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی کو روکیں اور معصوم و بیگناہ فلسطینیوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں ۔


4/23/2024 1:59:43 AM