Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت


ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت
 Posted on: 7/18/2014
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت
واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے دعا
دہشتگرد پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا کر عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث عناصر کوفی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیکر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے
رابطہ کمیٹی کا وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔18جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 3پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے پولیس موبائل پر حملے کو بزدلانہ کار روائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ دہشتگرد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پے در پے نشانہ بنا کر عوام میں خوف وہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اپنی بزدلانہ کار روائیوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کر نے کی ساز ش کر رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ و ہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث عناصر اور انکے سرغنہء کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں اور خیبر پختونخواہ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں 

4/26/2024 10:11:52 PM