Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور چھاپوں کا سلسلہ پھر شروع کر دیا گیا ہے


رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور چھاپوں کا سلسلہ پھر شروع کر دیا گیا ہے
 Posted on: 7/12/2014
رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور چھاپوں کا سلسلہ پھر شروع کر دیا گیا ہے
ایم کیوایم کے مزید 8 کارکنان کی بلاجواز گرفتار ی اور چھاپوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان کی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے
کراچی۔۔۔۔12جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور چھاپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے اور ایم کیوایم کے مزید8 کارکنان کی بلاجواز گرفتار ی اور چھاپوں کی مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم لیاری سیکٹریونٹ 32کے کارکن عامر اختر دھنہ چال کمپاؤنڈ پلانٹ نمبر5-A میں واقع ان کے گھر سے گرفتار ہوئے، لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن شعیب زرینہ اسکوائر میں واقع انکے گھر سے گرفتاری عمل میں آئی،لیاری سیکٹریونٹ 31کے کارکن کاشف کو ان گھر سے گرفتار کیا گیا، رنچھوڑلائن کے کارکن شاہنواز سعید کو حق نگر کمپاؤنڈ میں واقع ان کے گھر سے گرفتارکیا گیا، بلدیہ سیکٹر یونٹ117کے کارکن شہزاد ولد شریف کو انکے رہائش گا ہ کے قریب واقع فیکٹری سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لیاری سیکٹریونٹ 33کے کارکن قیوم کے گھر پر چھاپہ مارا اور انکے بھتیجے راشد کو بہیمانہ تشدد کا نشانا بنایا گیا،لیاری سیکٹریونٹ33کے فنانس سیکریٹری خورشید عالم کے گھر پر چھاپہ مارا انکے گھر والوں کو ہراساں کیا گیا اور لیار ی سیکٹریونٹ 33کے سرکل انچارج سلطان کی گاڑی سے فطرے کی بکس اپنے ساتھ لے گئے ۔رابطہ کمیٹی نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان کی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

4/26/2024 6:19:37 PM