Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین اور کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو


قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین اور کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
 Posted on: 7/11/2014
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین اور کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
کراچی میں جاری آپریشن کے حوالہ سے ایم کیوایم کی شکایات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی آپریشن کے دوران شکایات کاجائزہ لینے کیلئے چھ رکنی کمیٹی کے قیام کافیصلہ
کمیٹی میں آپریشن کرنے والے اداروں کے تین حکام اور ایم کیوایم کے تین اراکین شامل ہونگے
کورکمانڈر کراچی نے الطاف حسین کی شکایات کو ایک غیرجانبدار اور دیانتدار افسر کی حیثیت سے سنا
جناب الطاف حسین نے کورکمانڈرجنرل سجادغنی سے ہونیوالی گفتگوکے بعدآرمی چیف کو کھلا خط لکھنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

لندن۔۔۔ 11،جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی کے درمیان جمعہ کی شام ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں کراچی میں جاری آپریشن کے حوالہ سے ایم کیوایم کی شکایات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورکمانڈر کراچی نے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ آپریشن کو غیرجانبدار بنانے کیلئے ہرممکنہ قدم اٹھایا جائے گا اور اس حوالے سے سامنے آنے والی تمام شکایات کی بھرپورتحقیقات کی جائیں گی۔ گفتگو کے دوران ایک چھ رکنی کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں آپریشن کرنے والے اداروں کے تین حکام اور ایم کیوایم کے تین اراکین شامل ہوں گے ۔ یہ کمیٹی تمام تر شکایات کا جائزہ لیکر ان کی تحقیق کرے گی اور جولوگ بھی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی خواہ ان کا تعلق کسی سے بھی ہو۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو کراچی آپریشن کے حوالہ سے حقائق پر مبنی پہلا کھلا خط لکھنے کا فیصلہ کیا تھااور کہا تھا کہ وہ اس بارے میں مزید کھلے خطوط بھی تحریر کریں گے تاہم کورکمانڈر کراچی نے جناب الطاف حسین کی شکایات کو ایک فرض شناس، غیرجانبدار اور دیانتدار افسر کی حیثیت سے سنا جس پر جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف کو کھلے خط لکھنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے ۔


4/20/2024 4:36:17 AM